اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: عید الاضحیٰ پر قانونی انتظام اور صاف صفائی سے متعلق ایس پی باغپت سے جمعیة علماء ہند کے وفد نے ملاقات کی باغپت :09/جون 2020 آئی این اے نیوز رپورٹ:- محمد دلشاد قاسمی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 9 July 2020

عید الاضحیٰ پر قانونی انتظام اور صاف صفائی سے متعلق ایس پی باغپت سے جمعیة علماء ہند کے وفد نے ملاقات کی باغپت :09/جون 2020 آئی این اے نیوز رپورٹ:- محمد دلشاد قاسمی

عید الاضحیٰ پر قانونی انتظام اور صاف صفائی سے متعلق ایس پی باغپت سے جمعیة علماء ہند کے وفد نے ملاقات کی
باغپت :09/جون 2020 آئی این اے نیوز
رپورٹ:- محمد دلشاد قاسمی

اٰج دوپہر ایس پی دفتر پہونچ کر عید الاضحیٰ سے متعلق جمعیة علماء ہند کے وفد نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے ایس پی باغپت اجے کمار کو میمورنڈم پیش کیا، اور عید الاضحیٰ کے موقع پر پورے ضلع باغپت کے تمام قصبات و گاوں میں صاف صفائی اور بجلی پانی کے پختہ انتظام کے بارے میں کہا اور قانونی انتظام کو پختہ کار بنانے کا مطالبہ کیا، ایس پی باغپت نے تمام امور پر مکمل طور سے یقین دہانی کرائی، اور کہا کہ تمام مسلم بھائی اٰنے والے تیہوار عید الاضحیٰ کو خوب اچھی طرح قانون کی پاسداری کرتے ہوئے منائیں، اٰن لاک 2.0 چلا ہوا ہے، جس کے باعث نماز کے لیے صرف 5 افراد کو ایک ساتھ نماز باجماعت پڑھنے کی اجازت ہے، اس لیے مکمل طور سے احتیاط برتیں، بالکل بھی بھیڑ بھاڑ نہ جمع ہونے گندگی نہ پھیلائیں، اور پردہ کے   اہتمام کے ساتھ قربانی کے عمل کو انجام دیں،
جمعیة علماء ضلع باغپت کے جنرل سکریٹری حافظ محمد قاسم صاحب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٰج دوپہر جمعیة علماء ضلع باغپت کا ایک مختصر سا وفد ایس پی باغپت ڈاکٹر اجے کمار سے ایس پی دفتر پہونچ کر ملاقات کی ، اور عید الاضحیٰ سے متعلق ایک میمورنڈم پیش کیا، اور اس موقع پر صاف صفائی اور بجلی پانی کے مکمل بند و بست کا مطالبہ کیا گیا، جس پر ایس پی صاحب نے پوری یقین دہانی کرائی کہ کسی بھی طرح ماحول کو خراب نہیں کرنے دیا جائے گا اور سماج میں بد امنی پھیلانے والوں پر سخت کارروائی کی جائے گی، انہوں نے کہا تمام مسلم بھائی اس بات کا ضرور خیال رکھے کہ ابھی اٰن لاک 2.0 چلا ہوا ہے، اور اس ماہ کی اٰخر تاریخوں میں عید الاضحیٰ کا مباک تیہوار اٰنے والا ہے ، اور حکومت کی جانب سے ابھی مسجدوں میں ایک ساتھ صرف پانچ افراد کی اجازت ہے اس لیے عید الفطر اور جمعہ الوداع کی طرح اب عید الاضحیٰ کے موقع پر بھی مکمل طور سے قانون کی پاسداری کرتے ہوئے صرف پانچ افراد ہی مسجدوں میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کریں، باقی افراد عید الفطر ہی کی طرح عید الاضحیٰ کی نماز اپنے گھروں پر رہتے ہوئے ادا کریں، ورنہ چاشت کی نماز پڑھ لیں،اور ممنوع جانور کی قربانی ہرگز نہ کریں، باقی قربانی پردہ کے اہتمام کے ساتھ صاف صفائی کا خیال رکھتے ہوئے کی جائے، اور قربانی کے جانور کے نکلنے والے باقی زائد اعضاء کو اچھی طرح گڑھا کھود کر دفن کردیا جائے، اس موقع پر گلیوں میں بازاروں میں بلا وجہ بھیڑ جمع نہ کریں، باہر نکلیں تو ماسک پہن کر نکلیں، اور حکومت طرف سے نافذ تمام قوانین کی مکمل طور سے پاسداری کریں،
اس موقع پر حاجی شکیل شاہ صاحب، سماجی کارکن، اور حاجی نجات خان صاحب نواڑہ وغیرہ وغیرہ موجود رہے