متنازعہ فلم ’’محمد دی میسنجر آف گاڈ‘‘ ریلیز پر ہوگی کارروائی، مہاراشٹر حکومت کی یقین دہانی، معین میاں کے زیرِ قیادت احتجاج منسوخ
ٹانڈہ/امبیڈکر نگر:15/جولائی 2020 آئی این اے نیوز
رپورٹ! معراج احمد انصاری
متنازعہ فلم ’’محمد دی میسنجر آف گاڈ‘‘ کے خلاف آج بتاریخ 15جولائی کو عالمی شہرت یافتہ حضرت مخدوم اشرف جہانگیر سمنانیؒ درگاہ کچھوچھہ کے سجادہ نشین حضرت مولانا سید شاہ معین الدین اشرف (معین میاں) کے زیرِ قیادت ممبئی میں ہونے والے احتجاج راستہ روکو اندولن مہاراشٹر حکومت و ممبئی انتظامیہ کے نمائندگان سے ہوئی باتچیت میں یہ یقین دہانی کرائے جانے کے بعد کی فلم پر پابندی عائد کردی جائےگی ملتوی کردی گئی ہے۔ یہ جانکاری دیتے ہوئے پیرزادگان انتظامیہ کمیٹی مخدوم اشرف کچھوچھہ کے نائب صدر سید آل مصطفیٰ نے بتایا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات مبارکہ پر ایک فلم محمد دی میسنجر آف گاڈ 2015 میں ایران کے فلم ڈائریکٹر ماجد مجیدی نے بنائی تھی۔ اس کو ڈبنگ کر کے اب یہ فلم 21 جولائی 2020 کو ہندوستان میں ریلیز کرنے کی تشہیر کی گئی تھی۔ اس کی خبر پاتے ہی مولانا سید شاہ معین الدین اشرف (معین میاں) کے زیرِ قیادت ممبئی میں اس فلم کے خلاف 15 جولائی کو راستہ روکو اندولن کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس اعلانیہ کے بعد مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیش مکھ، وزیر برائے اقلیتی امور نواب ملک،ممبئی پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کے ساتھ مولانا سید شاہ معین الدین اشرف، الحاج سعید نوری، ابراہیم تائی کی ایک اہم میٹنگ گزشتہ روز ہوئی۔ جس میں یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ فلم محمد دی میسنجر آف گاڈ کے خلاف فوراً کارروائی کی جائےگی۔ اسکے بعد فلم کے خلاف 15 جولائی کو راستہ روکو احتجاج منسوخ کر دیا گیا ہے۔