مذہبی و سماجی تحریک دعوت اسلامی ہند نے ٹانڈہ شہر کی شجرکاری
ٹانڈہ/امبیڈکر نگر :22/جولائی 2020 آئی این اے نیوز
رپورٹ! معراج احمد انصاری
دنیا بھر میں تیزی سے بدلتے اور بگڑتے موسم کو دیکھتے ہوئے مذہبی و سماجی تحریک دعوت اسلامی ہند نے ایک کروڑ بیس لاکھ درخت لگانے کا عزم کیا ہے۔ دعوت اسلامی کہ یہ شجرکاری مہم 20 جولائی سے جاری ہے جس میں ملک بھر میں پھیلے ہوئے رضاکار اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں اور تحریک کے اس بہت بڑے عزم کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اس مہم کے تحت شہر ٹانڈہ کے مختلف مقامات پر شجرکاری کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں تھانہ علی گنج اور پولیس چوکی سکراول میں بھی دعوت اسلامی کے رضاکاروں نے پودے لگائے اس کے علاوہ بھی مبلغین دعوت اسلامی نے شہر کے مختلف مقامات پر شجرکاری کا اہتمام کیا ۔
حالانکہ یہ کوئی پہلی بار نہیں ہے کہ جب دعوت اسلامی ہند نامی یہ مذہبی تحریک کوئی سماجی یہ شجرکاری جیسے کسی کام کو انجام دے رہی ہے۔ غور طلب ہے کی دعوت اسلامی صوفی تعلیمات اور خیالات سے متاثر مذہبی تحریک ہے اس سے پہلے بھی یہ تحریک مذہبی امور کے علاوہ سماجی اور تعلیمی معاملات میں بھی خدمت انجام دے رہی ہیں۔