اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مراد علی نے جوش اور ولولے کے ساتھ تھاما مجلس اتحاد المسلمین کا پرچم ٹانڈہ/امبیڈکر نگر :24/جولائی 2020 آئی این اے نیوز رپورٹ! معراج احمد انصاری

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 24 July 2020

مراد علی نے جوش اور ولولے کے ساتھ تھاما مجلس اتحاد المسلمین کا پرچم ٹانڈہ/امبیڈکر نگر :24/جولائی 2020 آئی این اے نیوز رپورٹ! معراج احمد انصاری

مراد علی نے جوش اور ولولے کے ساتھ تھاما مجلس اتحاد المسلمین کا پرچم 

ٹانڈہ/امبیڈکر نگر :24/جولائی 2020 آئی این اے نیوز
رپورٹ! معراج احمد انصاری
سماجی تنظیم غازی فاؤنڈیشن کے صدر مراد علی نے اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ مجلس اتحاد المسلمین میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ساتھ انہیں ضلع صدر کی ذمّہ داری سونپی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شہر میں واقع پارٹی دفتر میں منعقد تقریب میں غازی فاؤنڈیشن کے صدر مراد علی نے اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ پورے جوش اور ولولے کے ساتھ مجلس اتحاد المسلمین میں شامل ہو گئے ہیں۔ منعقدہ تقریب میں مجلس اتحاد المسلمین کے صوبائی سکریٹری عرفان پٹھان نے پارٹی کے ریاستی صدر شوکت علی کی ہدایت پر سینئر سماجی کارکن مراد علی کو مجلس اتحاد المسلمین میں شامل کرکے ضلع کی کمان بھی سونپ دی ہے۔ انہوں نے مراد علی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک سیاسی ورکر نہیں بلکہ ایک سیاسی رہنما کی حیثیت کے حامل ہیں۔ انکے مجلس اتحاد المسلمین کے پرچم تھامنے سے پارٹی کو مزید طاقت ملےگی۔ اس موقع پر سالم انصاری، شاہد انصاری، نفیس انصاری، غلام دستگیر، وغیرہ نے گل پوشی کر خوشی کا اظہار کیا۔