اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ملی و سیاسی کارکن اعجاز احمد خان علیل قاری محمد طیب قاسمی نے عوام سے کی دعائےصحت کی اپیل آنند نگر مہراج گنج:12/اگست 2020 آئی این اے نیوز (عبید الرحمن الحسینی)

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 12 August 2020

ملی و سیاسی کارکن اعجاز احمد خان علیل قاری محمد طیب قاسمی نے عوام سے کی دعائےصحت کی اپیل آنند نگر مہراج گنج:12/اگست 2020 آئی این اے نیوز (عبید الرحمن الحسینی)

 ملی و سیاسی کارکن اعجاز احمد خان علیل

قاری محمد طیب قاسمی نے عوام سے کی دعائےصحت کی اپیل


 آنند نگر مہراج گنج:12/اگست 2020 آئی این اے نیوز 

(عبید الرحمن الحسینی)

 سماجوادی پارٹی کے قدآور لیڈر سماجی وملی خدمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی عظیم شخصیت جناب اعجاز احمد خان صاحب اس وقت بیمار چل رہے ہیں، وہ شدید طور پر پھیپھڑے میں انفیکشن و دیگر مہلک امراض میں مبتلا ہیں جنہیں بہترین طبی سہولیات بہم پہنچانے کے لئے جدید طبی آلات سے لیس ضلع مہراج گنج کے مشہور اسپتال (KMC) کے ایم سی یو وارڈ میں ایڈمٹ کیاگیا ہے۔ آپ حضرات دعا فرمائیں اللہ تعالیٰ  صحت کاملہ عاجلہ دائمہ مستمرہ عطا فرمائے ۔

مزاج پرسی وعیادت کے لئےآج ایک وفد دارالعلوم  فیض محمد ی ہتھیا گڈھ کے سربراہ اعلیٰ حضرت مولانا قاری محمد طیب قاسمی کی قیادت میں اسپتال پہنچا اس وفد میں وکیل اقبال احمد، ایڈوکیٹ مہتاب خان، ڈاکٹر ولی اللہ ندوی، وڈاکٹر محمد اشفاق قاسمی وغیرہ شامل تھے۔

اس موقع پر مولانا قاری محمد طیب قاسمی نے اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھائی اعجاز احمد خان کی اچانک علالت سے مجھے شدید صدمہ ہوا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کو اللہ نے دل درد مند عطا کیا ہے قوم کے دکھ درد میں برابر شریک رہتے ہیں، ملی وسماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، واضح رہے کہ گذشہ ودھان سبھا الیکشن میں گو کہ آپ کامیاب نہ ہو سکے تھے پھر بھی وہ ضلع بھر میں قوم وملت کی فلاح وبہبود کے لئے ایک سچے ومخلص رہنماء کی طرح کام کرتے چلے آرہے ہیں یقینا وہ اس وقت  سماجوادی پارٹی کے مضبوط سپاہی اور نوتنواں ودھان سبھا حلقے کے نگراں ہیں اگلا الیکشن بھی اسی جذبے کے ساتھ لڑنے کا ارادہ ہے عوامی کاموں کے حوالہ سے بہت سے قابل قدر خدمات ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ایسے مخلص رہنماءکی ضلع کے لئے شدید ضرورت ہے ہم جملہ قارئین سے ان کے لئے دعاء صحت کی اپیل کرتے ہیں۔