اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بنکروں نے لیا سخت فیصلہ، پورے ریاست میں غیر معینہ مدت کے لئے ہوگی پاورلوم کی ہڑتال ٹانڈه/امبيڈکرنگر:21/اگست 2020 آئی این اے نیوز رپورٹ! معراج احمد انصاری

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 21 August 2020

بنکروں نے لیا سخت فیصلہ، پورے ریاست میں غیر معینہ مدت کے لئے ہوگی پاورلوم کی ہڑتال ٹانڈه/امبيڈکرنگر:21/اگست 2020 آئی این اے نیوز رپورٹ! معراج احمد انصاری

 بنکروں نے لیا سخت فیصلہ، پورے ریاست میں غیر معینہ مدت کے لئے ہوگی پاورلوم کی ہڑتال


ٹانڈه/امبيڈکرنگر:21/اگست 2020 آئی این اے نیوز 

رپورٹ! معراج احمد انصاری 

پاورلوم بنکروں نے یکم ستمبر سے اپنے مطالبات کے حق میں پورے ریاست میں غیر معینہ مدت کے لئے چکہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اترپردیش بنکرسبھا کے زیرِ اہتمام بدھ کے روز لکھنؤ میں حاجی افتخار احمد انصاری کی صدارت میں ریاست بھر کے بنکر نمائندوں کے منعقدہ اجلاس میں پاورلوم پر  فلیٹ ریٹ اسکیم کی بحالی اور بجلی بل کی ادائیگی سمیت بنکروں کے تمام مسائل پر تفصیلی گفتگو اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگر حکومت نے اپنے نئے حکمنامہ میں ترمیم کرنے کے فوراً بعد میٹر ریڈنگ کے عمل کو نہیں ہٹایا تو پورے ریاست کے بنکر ایک ساتھ  صدائے احتجاج بلند کرینگے اور کویڈ 19 کے پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے یکم ستمبر سے اپنے مطالبات کے حق میں پورے ریاست میں غیر معینہ مدت کے لئے چکہ جام پاورلوم کی ہڑتال کرینگے۔ اس دوران اگر حکومت نے بنکروں کے مسائل کو نظرانداز کیا اور فلیٹ ریٹ بجلی سپلائی کے نظام کو  شروع نہیں کیا گیا تو مجبوراً 15 ستمبر سے ریاست کے تمام پاورلوم بنکر اپنے بجلی کے کنیکشن ختم کرنے کے لئے پی ڈی کی درخواستیں دینا شروع کردینگے۔ حاجی افتخار احمد نے بتایا کہ ہم پاورلوم بنکروں کی فلاح و بہبود چاہتے ہیں، ہمارا ہڑتال کا مقصد صرف اور صرف حکومت کی جانب سے 14 جون 2006 کو جاری حکمنامہ کے مطابق بجلی کی شرح میں چھوٹ فلیٹ ریٹ اسکیم کو شروع کی تھی۔ اسی نظام کو دوبارہ نفاذ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو لیکر حکومت سے بار بار مذاکرات کئے گئے، مگر حکومت نیک نیتی کے ساتھ پرانے نظام کو بحال کرنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ہمیں ہڑتال پر مجبور کیا ہے، پورے ریاست کے بنکر فلیٹ ریٹ اسکیم کی بحالی تک اپنا پاورلوم بند رکھیں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے کہا کہ میٹر ریڈنگ کے نئے نظام کو واپس کرکے پاورلوم پر فلیٹ ریٹ اسکیم کی بحالی کے حکم جاری کریں اور بجلی محکمۂ کو  بدعنوانی سے پاک کیا جائے۔