ملک میں کورونا وائرس کے سنگین حالات کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 944 افراد کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 50 ہزار کے قریب پہنچ گئی
نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کے سنگین حالات کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 944 افراد کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 50 ہزار کے قریب پہنچ گئی، جبکہ وائرس کے63 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہونے متاثرہ افراد کی تعداد 25.89 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
اتوار کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے 63،489 کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرین کی تعداد 25،89،682 ہوگئی ہے ، جبکہ 944 اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی 49،980 ہوگئی ہے۔ یہ اطمینان کی بات ہے کہ ایک ہی دن میں 53،322 افراد کی شفایابی سے جان لیوا وبا سے صحت مند ہونے والوں کی مجموعی تعداد 18،62،258 لاکھ ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران ملک میں 9224 کیسز سامنے آئے ہیں،جن کی مجموعی تعداد 6،77،444 ہوگئی ہے۔
ملک میں اب ایکٹیو کیسز26.16 فیصد ، شفایابی کی شرح 71.91 فیصد اور اموات کی شرح 1.93 فیصد ہے۔ ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں کورونا متاثرین کی تعداد 4،854 سے بڑھ کر 1،56،719 ہوگئی اور322افراد کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 19،749 ہوگئی۔ اس مدت کے دوران 6،844 افراد مہلک وبا سے شفایاب ہوئے جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 4،08،286 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ فعال کیسزاسی ریاست میں ہیں۔
آندھرا پردیش میں فعال کیسز کی تعداد1769عدد سے کم ہوکر 88،138 رہ گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2562 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 10،414 افراد کی شفایابی سے مجموعی تعداد 1،91،117 ہوگئی ہے۔ ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مریضوں کی تعداد میں 2074 عدد کا اضافہ ہوا ہے اور اب اس ریاست میں 81284 فعال کیسز ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد 111 سے بڑھ کر 3831 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 134811 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔
ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 497 عدد سے بڑھ کر 54213 ہوگئی ہے اور اب تک 5641 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ اس وقت ریاست میں 272251 افراد جان لیوا کورونا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 1011 عدد کا اضافہ ہوا ہے جس سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 51437 ہوگئی ہے جبکہ اب تک ریاست میں اس وبا نے 2393 افراد کو ہلاک کیا ہے۔ جان لیوا وائرس سے 96،231 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ فعال کیسز کے معاملہ اس کے بعد ریاست بہارکا نمبر پر ہےجہاں یہ تعداد بڑھ کر 32591 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 450 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 68510 افراد اس مہلک وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔
ملک کی مشرقی ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 27219 فعال کیسز ہیں اوراس وبا سے 2377 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ اب تک ریاست میں 83836 افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں کورونا کے 22542 فعال کیسز ہیں اوراب تک 693 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 68126 افراد اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست گجرات میں 14241 فعال کیسز ہیں اوراب تک 2،765 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں 60553 افراد اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ قومی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 123 سے بڑھ کر 11489 ہوگئی ہے۔ قومی راجدھانی میں اب تک مہلک وبا سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 4188 ہوگئی ہے جبکہ 136251 مریضوں کو شفایابی کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا کیا گیا ہے۔
جان لیوا کورونا وائرس سے ابھی تک مدھیہ پردیش میں 1094 ، راجستھان میں 862 ، پنجاب میں 771 ، ہریانہ میں 528 ، جموں و کشمیر میں 527 ،اڑیسہ میں 333 ،جھارکھنڈ میں 228 ، آسام میں 182 ، اتراکھنڈ میں 151 ، کیرالہ میں 146 ، چھتیس گڑھ میں 134 ، پڈوچیری میں 106 ، گوا میں 98 ، تری پورہ میں 55 ، چنڈی گڑھ میں 28 ، انڈمان نکوبارمیں 24 ، ہماچل پردیش میں 19 ، منی پور میں 13 ، لداخ میں نو ، ناگالینڈ میں آٹھ ، میگھالیہ میں چھ ، اروناچل پردیش میں پانچ ، دادر نگر حویلی و دمن دیو دو اور سکم میں ایک افراد کی موت ہوچکی ہے۔