اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دنیا بھر میں کورونا کا قہر جاری، اموات کی تعداد 8 لاکھ، کیسز کی تعداد 2 کروڑ 31 لاکھ کے پار دنیا بھر میں کورونا وائرس کا دائرہ لگاتار بڑھ رہا ہے اور کیسز کی تعداد 2 کروڑ 31 لاکھ 20 ہزار 216 تک پہنچ گئی ہے، اس کے ساتھ ہی اموات کی تعداد بھی بڑھ کر 8 لاکھ 3 ہزار 201 تک پہنچ گئی ہے۔

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 22 August 2020

دنیا بھر میں کورونا کا قہر جاری، اموات کی تعداد 8 لاکھ، کیسز کی تعداد 2 کروڑ 31 لاکھ کے پار دنیا بھر میں کورونا وائرس کا دائرہ لگاتار بڑھ رہا ہے اور کیسز کی تعداد 2 کروڑ 31 لاکھ 20 ہزار 216 تک پہنچ گئی ہے، اس کے ساتھ ہی اموات کی تعداد بھی بڑھ کر 8 لاکھ 3 ہزار 201 تک پہنچ گئی ہے۔

 دنیا بھر میں کورونا کا قہر جاری، اموات کی تعداد 8 لاکھ، کیسز کی تعداد 2 کروڑ 31 لاکھ کے پار

دنیا بھر میں کورونا وائرس کا دائرہ لگاتار بڑھ رہا ہے اور کیسز کی تعداد 2 کروڑ 31 لاکھ 20 ہزار 216 تک پہنچ گئی ہے، اس کے ساتھ ہی اموات کی تعداد بھی بڑھ کر 8 لاکھ 3 ہزار 201 تک پہنچ گئی ہے۔

برازیل میں جمعہ کے روز کووڈ 19 کے 30،355 سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3،532،330 ہو گئی۔ اسی کے ساتھ ہی 1،054 افراد کی موت ہوگئی جس کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 113،358 ہوگئی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں برازیل امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

مصر میں جمعہ کو کورونا وائرس کے 123 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 97،148 ہوگئی۔ مصر کے محکمہ صحت کے مطابق یہ لگاتار 20 واں دن ہے جب یہاں یومیہ کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 200 سے کم ہوئی ہے۔ اس سے قبل 19 جون کو کورونا کے 1774 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ اسی کے ساتھ ہی گزشتہ روز یعنی جمعہ کو جان لیوا کورونا سے 19 اموات ہوچکی ہیں ، جس سے مرنے والوں کی تعداد 5،231 ہوگئی ہے جبکہ 856 مریضوں کی شفایابی کے ساتھ ہی صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 64،318 ہوچکی ہے۔

امریکہ میں جان لیوا کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 56 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا نے امریکہ میں مجموعی طور پر 5،607،993 افراد کو متاثر کیا ہے ، جبکہ کووڈ19سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 174،924 ہوگئی ہے۔

بشکریہ قومی آواز