اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بدعنوانی کی بدترین مثال: ایم پی میں کروڑوں کی لاگت سے بنا پُل افتتاح سے قبل دریا میں غرقاب مدھیہ پردیش کے ضلع سیونی میں کروڑوں کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ایک پل دریا میں بہہ گیا ہے، واقعہ کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی جس میں ٹوٹا ہوا پُل پانی میں ڈوبا ہوا نظر آ رہا ہے

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 30 August 2020

بدعنوانی کی بدترین مثال: ایم پی میں کروڑوں کی لاگت سے بنا پُل افتتاح سے قبل دریا میں غرقاب مدھیہ پردیش کے ضلع سیونی میں کروڑوں کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ایک پل دریا میں بہہ گیا ہے، واقعہ کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی جس میں ٹوٹا ہوا پُل پانی میں ڈوبا ہوا نظر آ رہا ہے


 بدعنوانی کی بدترین مثال: ایم پی میں کروڑوں کی لاگت سے بنا پُل افتتاح سے قبل دریا میں غرقاب

مدھیہ پردیش کے ضلع سیونی میں کروڑوں کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ایک پل دریا میں بہہ گیا ہے، واقعہ کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی جس میں ٹوٹا ہوا پُل پانی میں ڈوبا ہوا نظر آ رہا ہے

سیونی: مدھیہ پردیش کے سیونی ضلع میں بدعنوانی کی بدترین مثال منظر عام پر آئی ہے۔ یہاں کروڑوں کی لاگت سے تعمیر ہونے والا ایک پُل افتتاح سے پہلے ہی دریا میں بہہ گیا۔ مدھیہ پردیش میں شدید بارش کے وسط میں ضلع سونی کے گاؤں سنواڑہ میں وننگنگا ندی پر کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ایک پل بہہ گیا۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ تاحال پُل کا باضابطہ طور پر افتتاح نہیں کیا گیا ہے اور افتتاح سے تقریباً ایک ماہ قبل اس پر آمد و رفت شروع ہوئی۔ ٹوٹے ہوئے پل کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ جہاں دریا کی طغیانی کے درمیان ٹوٹا ہوا پل بھی نظر آ رہا ہے۔

این ڈی ٹی وی انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ پل 3 کروڑ 7 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا تھا۔ پل کی تعمیر 1 ستمبر 2018 کو شروع ہوئی اوعر تعمیر کے لئے تکمیل کی تاریخ 30 اگست مقرر کی گئی تھی۔ پل اپنی طے شدہ مدت سے ایک مہینہ قبل ہی تیار ہو گیا تھا، تاہم افتتاح سے قبل ہی 29-30 اگست کی درمیانی شب میں پُل غرقآب ہو گیا۔ ضلع کلکٹر راہل ہری داس کا اس واقعہ پر کہنا ہے کہ کہ انہوں نے تحقیقات کا حکم دیا ہے، جو بھی قصوروار ہے وہ اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

غور طلب ہے کہ یہ پُل سیونی کی کیلواری اسمبلی سیٹ کے تحت آتا ہے، جس کے رکن اسمبلی بی جے پی کے راکیش پال ہیں۔یہ دیکھنا باقی ہے کہ پل تعمیر کرنے والی ایجنسی پر انتظامیہ کی جانب سے کیا کارروائی کی جاتی ہے! فی الحال علاقے کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو آنے جانے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وین گنگا ندی پر ندی پر بنا یہ پُل سنواڑہ اور بھیم گڑھ دیہات کو جوڑتا تھا۔ ادھر، مدھیہ پردیش میں جاری بارشوں نے اب تباہی کی شکل اختیار کرلی ہے۔ شدید بارشوں کی وجہ سے ریاست کے متعدد دریا اپھان پر ہیں۔ ریاست کے تقریبا تمام ڈیموں کے گیٹ کھول دیئے گئے ہیں۔ سی ایم شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ ریاست کے 9 اضلاع کے 394 سے زیادہ دیہات شدید سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب میں پھنسے 7 ہزار سے زیادہ افراد کو ریسکو کیا جا چکا ہے اور انہیں محفوظ مقام پر پہنچایا گیا۔