اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مختارانصاری کی غیر قانونی عمارتیں زمیں دوز

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 27 August 2020

مختارانصاری کی غیر قانونی عمارتیں زمیں دوز


 

لکھنؤ: لکھنؤ ڈیولپمنٹ اتھارٹی(ایل ڈی اے) نے جمعرات کی علی الصبح پوروانچل کے مافیا ڈان اور بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کے ایم ایل اے مختار انصاری کے بیٹوں کے نام درج دو غیر قانونی عمارتوں پر بلڈوزر چلوا کر اسے زمیں دوز کردیا ایل ڈی اے کے افسران پولیس ٹیم کے ساتھ حضرت گنج کے ڈالی باغ علاقے پہنچے اور کالونی کے سامنے مافیا ڈان کی بنی دو عمارتوں کو منہدم کرنے کی کاروائی شروع کردی۔موقع پر موجود افسران نے بتایا کہ انہدام کی نوٹس 11اگست کو جاری کی گئی تھی۔ جے سی بی مشین سے عمارتوں کو منہدم کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایل ڈی اے انتظامیہ غیر قانونی عماروں کے مالکین سے بلڈنگ توڑنے میں لگے خرکچ اور اب تک کا کرایہ بھی وصول کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس تعمیر کے لئے ذمہ داررہے اس وقت کے افسران اور ملازمین کے خلاف بھی کاروائی کی جائےگی۔مئو صدر کے رکن اسمبلی مختا انصار کی غیر قانونی ملکیت پر حکومت کی کافی باریکی نظریں ہیں۔اس سے پہلے وارانسی، مئو اور غازی پور میں بی ایس پی لیڈر کے ناجائز قبضوں پر کاروائی کی جاچکی ہے۔بی ایس پی رکن اسمبلی فی الحال پنجاب کی ایک جیل میں قید ہیں۔ عمارت کی مسماری کی کاروائی میں 200سے زیادہ پولیس اہلکار موقع پر موجود تھے اور دو درجن سے زیادہ جے سی بی مشینیں منگائی گئی تھیں۔انہدامی کاروائی کرنےوالے دستے سے مختار کے بیٹوں عباس اور عمر کی جھڑپ بھی ہوئی لیکن ٹیم نے گیٹ کا تالا توڑ دی اور سامان نکال کر کاروائی شروع کردی۔