*سرسنڈ اسمبلی حلقہ سے راجد امیدوار ہوسکتے ہیں راجیو رنجن شکلا*
مدھوبنی:31/اگست 2020 آئی این اے نیوز
رپورٹ! محمد سالم آزاد
۔ بہار کے سیتامڑھی ضلع کے سرسنڈ اسمبلی حلقہ سے راجد کے ٹکٹ پر انتخاب لڑنے کا من بنا چکے ہیں راجیو رنجن شکلا جی۔ راجیو رنجن شکلا سماجی سطح پر ہمیشہ عوام کے بیچ رہتے ہیں اور اس لاک ڈاؤن کے دوران بہار سے باہر رہنے والے لوگوں کی خوب مدد بھی کی ہے اور گاؤں غریب مزدوروں کو بہار واپس بھی لائے ہیں۔ راجیو رنجن شکلا نے بتایا کہ آج بہار کی 26 سرسنڈ اسمبلی حلقہ بدحالی کا شکار ہے۔ یہاں تعلیم، سڑکیں، بے روزگاری، صفائی، انفراسٹرکچر، پانی کی نکاسی، کھیل کود میدان وغیرہ نہ کے برابر ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے دس سالوں سے موجودہ حکومت نے علاقے کی عوام کو ترقی کے نام پر دھوکہ دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان سبھی مدعوں پر جب ہم نے مقامی لوگوں سے بات کی اور ان کی منشا جاننی چاہی تو ایسا محسوس ہوا کہ لوگ موجودہ حکومت اور ایم ایل اے سے پریشان ہوچکے ہیں اس لئے اچھے امیدوار کی تلاش میں ہیں۔ راجیو رنجن شکلا نے کہا کہ آئندہ ہونے والے اسمبلی انتخاب میں سرسنڈ اسمبلی حلقہ سے راجد کی ٹکٹ پر اپنی دعویداری بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ لالو پرساد یادو اور تیجسوی یادو جی مجھے سرسنڈ اسمبلی سے راجد کا امیدوار بنائیں گے۔ انہوں نے اخیر میں کہا کہ اگر راجد مجھے یہاں سے امیدوار بناتی ہے تو عوام کے مسائل پر کھڑا اتروں گا اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کروں گا۔یہاں کی عوام بھی مجھ جیسے امیدوار کے میدان میں آنے کا انتظار کررہی ہے۔ اس لئے پارٹی سے میری اپیل ہے کہ مجھے ہونے والے اسمبلی انتخاب میں سرسنڈ سے امیدوار ضرور بنائے تاکہ جیت پر پارٹی اور علاقے کی خدمت کرسکوں۔