رپورٹ:- محمد دلشاد قاسمی
ٹانڈہ/ چھپرولی، باغپت(١٢/ اگست ٢٠٢٠ آئی این اے نیوز)
گزشتہ روز تھانہ چھپرولی کے موضع ٹانڈہ میں جمعیة یوتھ کلب اسکاوٹ اور روورس نے قاری ساجد حقی کمشنر جمعیة یوتھ کلب کی سربراہی میں بنیاد سستھان کی جانب سے تیار کردہ مفت ماسک تقسیم کیے،اور عوام کو کرونا وائرس سے بچنے کی اپیل کی، گاوں کے مدرسہ اسلامیہ سے ریلی شروع کی گئی، اور گلی کوچوں میں اٰنے جانے والے بنا ماسک پہنے لوگوں کو ماسک پہنائے اور انہیں ہمیشہ باہر نکلتے وقت ماسک پہننے کی اپیل کی، اسکاوٹ نے نعرہ دیا کرونا وائرس مہاماری سے بچنے کے لیے، دو گز کی دوری، ماسک ہے ضروری،
قاری ساجد حقی نے کہا کہ بنیاد سستھان اور جمعیة یوتھ کلب دونوں کا مقصد انسانیت کے ناطے اس کرونا مہاماری کے دور میں عوام کو بیدار اور باخبر کرنا ہے، تاکہ پوری انسانیت اس خطرناک اور مہلک بیماری سے بچ سکے، اور اپنی اور اپنوں کی اس بیماری سے حفاظت کرسکے، انہوں نے کہا کہ بلا ضرورت گھر سے باہر نہ جائیں، ضرورت پڑنے پر اگر گھر سے باہر نکلیں تو ماسک ضرور پہنیں،
اسی طرح حضرت مولانا محمد یامین صاحب نائب صدر جمعیة علماء ضلع باغپت، و مہتمم مدرسہ اسلامیہ ٹانڈہ نے کہا کہ جمعیة علماء ہند ایک ایسی تنظیم ہے، جو برسوں سے اس ملک کے لیے اور ملک والوں کے لیے انسانیت کی بنیاد پر خدمت کی ہے، اور کر رہی ہے، اور اٰگے بھی انشاءاللہ کرتی رہے گی، ہم جمعیة علماء ہند کے پیغام کو گھر گھر پہونچائے، اور جمعیة علماء ہند سے جڑ کر اپنے اٰپ کو خدمت کا خوگر بنائیں
اسی طرح گاوں کے پردھان نوازش عالم نے کہا کہ بنیاد سستھان اور جمعیة علماء ہند کی جانب سے مفت ماسک تقسیم اور شجر کاری مہمم قابل تعریف ہے، اس کے ذریعہ جہاں اس کرونا وائرس مہاماری سے چھٹکارا ملے گا وہی اٰپس میں پیار محبت امن و شانتی کا پیغام کو بھی فروغ ملے گا،
اس موقع پر مولانا محمد الیاس ناظم تعلیمات مدرسہ اسلامیہ ٹانڈہ ، مولانا محمد ھارون صاحب ،اور جمعیة یوتھ کلب کے اسکاوٹ اور روورس و گاوں کے معزز افراد موجود رہے