اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: کورونا ویکسین بنانے کے لئے بی ای اورجانسن اینڈ جانسن کے درمیان معاہدہ جانسن اینڈ جانسن کا کہنا ہے کہ اگر اس کے ذریعہ ڈیولپ ویکسین محفوظ اور موثر ثابت ہوجاتی ہے تو کمپنی کا ہدف اگلے سال پوری دنیا میں ویکسین کی ایک ارب سے زیادہ ڈوز تقسیم کرنے کا ہے۔

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 18 August 2020

کورونا ویکسین بنانے کے لئے بی ای اورجانسن اینڈ جانسن کے درمیان معاہدہ جانسن اینڈ جانسن کا کہنا ہے کہ اگر اس کے ذریعہ ڈیولپ ویکسین محفوظ اور موثر ثابت ہوجاتی ہے تو کمپنی کا ہدف اگلے سال پوری دنیا میں ویکسین کی ایک ارب سے زیادہ ڈوز تقسیم کرنے کا ہے۔

 کورونا ویکسین بنانے کے لئے بی ای اورجانسن اینڈ جانسن کے درمیان معاہدہ

جانسن اینڈ جانسن کا کہنا ہے کہ اگر اس کے ذریعہ ڈیولپ ویکسین محفوظ اور موثر ثابت ہوجاتی ہے تو کمپنی کا ہدف اگلے سال پوری دنیا میں ویکسین کی ایک ارب سے زیادہ ڈوز تقسیم کرنے کا ہے۔

نئی دہلی: گھریلو دوا بنانے والی کمپنی بائیولوجیکل ای لمٹیڈ (بی ای) امریکی کمپنی جانسن اینڈ جانسن دوا کمپنی جین سین فارماسیوٹیکا کے ذریعہ ڈیولپ کی جارہی کورونا ویکسین کی پیداوار کرے گی۔ جین سین کی یہ ویکسین ابھی انسانی ٹسٹ کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں ہے۔

آندھرا پردیش کے حیدرآباد میں واقع دوا کمپنی بی ای کے منیجنگ ڈائرکٹرمہیما داتلا نے بتایا کہ ’’کورونا وبا کے خلاف ہماری لڑائی کی اہلیت اسی سے طے ہوگی کہ ہم مناسب مقدار میں کورونا ویکسین کی عالمی فراہمی کیسے کرتے ہیں۔ ہم اسی سمت میں جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین کے پیداوار میں اپنی بنانے کی اہلیت کا استعمال کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔‘‘

جانسن اینڈ جانسن کا کہنا ہے کہ اس کی کورونا ویکسین مختلف ممالک میں انسانی تجربہ کے مختلف مرحلوں میں ہے۔ جاپان میں پہلے مرحلے کا ٹسٹ کیا جارہا ہے ،نیدرلینڈ، اسپین اور جرمنی میں دوسرے مرحلے کا۔ اگر یہ ٹسٹ کامیاب ہوتے ہیں تو ستمبر سے تیسرے مرحلے کا ٹسٹ شروع ہوجائے گا۔

جانسن اینڈ جانسن کا کہنا ہے کہ اگر اس کے ذریعہ ڈیولپ ویکسین محفوظ اور موثر ثابت ہوجاتی ہے تو کمپنی کا ہدف اگلے سال پوری دنیا میں ویکسین کی ایک ارب سے زیادہ ڈوز تقسیم کرنے کا ہے۔ اسی مقصد کے تحت کمپنی نے امریکی حکومت کے ساتھ ویکسین کی دس کروڑ ڈوز دینے کا اسی ماہ معاہدہ کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (یو ایس ایف ڈی اے) سے ایمرجنسی کی صورت میں ویکسین استعمال کرنے کی منظوری مل جاتی ہے تو وہ امریکہ کو ویکسین کی دس کروڑ ڈوز فراہم کرے گی۔