ہو گیا
حمزہ اجمل جونپوری
آہ حضرت حافظ نسیم صاحب رحمہ ( بڑے حافظ جی ) رحمہ اللہ
میں بڑے حافظ جی کو کبھی دیکھا تو نہیں پر ان سے جو عقیدت تھی بن دیکھے ہی تھی انکے انتقال کے بعد مجھے وہ روحانی چہرا دیکھنا نصیب ہوا ۔
اللہ حافظ جی پر کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے اور آپ کے درجات بلند فرمائے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ( آمین یا رب المجاہدین)
یہ کہنا بلا شبہ کم نا ہوگا کہ آپ کا سانحہ ارتحال سے ایک ایسا خلاء ہوا ہے جسے پر ہونا شاید نا ممکنات میں سے ہے ۔
آپ گلشن ریاضی کے اوج ثریا پر وہ تابناک ستارہ تھے جس کی روشنی سے صرف جونپور ہی نہیں بلکہ عالم اسلام بھی منور تھا ۔
آپ خدمت قرآن کے جو فرائض انجام دیے ہیں آنے والی صدیاں اسے رشک کی نگاہ سے دیکھیں گی اور آپ خدمت قرآن کے عظیم کارنامے کی وجہ سے تاقیامت یاد رکھے جائیں گے۔
آپ ہمارے لئے تنہا پوری انجمن تھے آپ کا یوں جانا گلشن ریاضی کے فرزندوں و دردمندوں کے لئے ایک غم لازوال ہے۔
ہزاروں شاگردوں اور عقیدت مندوں کی آنکھیں اشکبار ہیں۔
آپ پدرانہ شفقت کی وجہ سے تمام طلبہ میں محبوب تھے ہر کوئی آپ کو قرآن سنانے کو باعث فخر سمجھتا تھا ۔
گلشن ریاضی کا وقار اور اسکی زینت اس کا حسن جنت کی طرف رواں دواں ہوگیا ۔
نمازوں کا پابند اور نمازوں کی پابندی کرانے والا شخص لحد کی گود میں ہمیشہ کے لئے سو گیا ۔
کیا یہ اعزاز کم ہے کہ آپ نے پورے 70 سال سے زائد قرآن کی خدمت کی اور اور ہزاروں خدام قرآن کو دنیا کے گوشے گوشے میں پھیلا دیا ۔
فرشتوں نے جب استقبال کے لئے قطار در قطار کھڑے ہو کر پھولوں کی بارش کی ہوگی تو فرشتوں کو رشک آیا ہوگا خوشیاں منائی ہوں گی کہ زمین پر چمکنے والا ستارہ ہمارے چمن میں جلوہ افروز ہوگا ہم اللہ سے اجازت لے کر آپ کے پاس کلام سنانے جائیں گے ۔
اللہ آپ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے اور آپ کا نعم البدل عطاء فرمائے
آمین یا رب المجاہدین
لگتا ہے دن قیامت کے ہیں قریب آئے
یہ نیک بندہ ایک ایک وہ اٹھتا جا رہا ہے
✒حمزہ اجمل جونپوری