یوم اساتذہ کے موقع پر بنیاد سنستھان کی جانب سے مفت راشن کٹ ہدیہ کی گئی، ماسک بھی بانٹے گئے
رپورٹ:- محمد دلشاد قاسمی
باغپت(06/ستمبر ٢٠٢٠ آئی این اے نیوز)
کرونا مہاماری کے باعث جہاں اکثر افراد بے روزگار ہوچکے ہیں وہیں اسکول و مدارس کے اساتذہ بھی بری طرح متاثر ہوئے، جن کے سامنے دو وقت کی روٹی کا مسئلہ بھی درپیش اٰیا،
اسی کی رعایت رکھتے ہوئے یوم اساتذہ سے قبل اساتذہ کو بنیاد سنستھان کی جانب سے مفت راشن کٹ فراہم کرائی کی گئی، شہر باغپت میں ڈاکٹر شکیل صاحب کے مکان پر شوشل ڈیسٹینشنگ کے ساتھ مختصر سا پروگرام منعقد کیا گیا، جس کی صدارت جناب فرقان خان صاحب قومی صدر بنیاد سنستھان نے فرمائی، جب کہ نظامت کے فرائض قاری محمد ساجد حقی صاحب نے انجام دیے،
جناب فرقان صاحب نے کہا کہ ہماری تنظیم کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ کرونا مہاماری کے دور میں جو بھی متاثر ہوا ہے ، اس کی انسانیت کے ناطے ہر طریقہ سے مالی امداد فراہم کرائی جائے، اب سے پہلے جگہ جگہ ملک بھر میں مفت ماسک اور سینیٹائزر کی تقسیم کی گئی، اسی طرح بے سہارہ اور بے روزگار ہوگئے افراد کو مفت راشن کٹ بھی بڑی تعداد میں تقسیم کی گئی، اسی کی ایک کڑی اٰج اسکول و مدارس کے اساتذہ کو بھی مفت راشن کٹ دی گئی ہے، اٰپ سبھی مل کر اٰگے اٰئیں اور انسانیت کے ناطے مدد کریں
مفتی شاہ عالم صاحب نے کہا کہ اساتذہ کی معاشرہ کو سنوارنے میں بڑی قربانی ہوتی ہے، مگر اٰج معاشرہ میں سب سے زیادہ بے التفاتی کے شکار بھی اساتذہ ہی ہے، استاذ انسان کو ذرہ سے پہاڑ بناتا ہے، اساتذ ہم کو ہر کامیابی سے ہم کنار کراتے ہیں، استاذ ہم کو فرش سے عرش تک پہونچاتے ہیں، اس لیے استاذوں کے ساتھ بہتر سلوک کیا جائے اور اس لاک ڈاون کے دور میں ان کی ہر ممکنہ مدد کی جائے، بڑے ہی قابل تعریف ہے بنیاد سنستھان کے ذمہ داران جنہوں نے اس طرف توجہ دی اور اساتذہ کو راشن کٹ فراہم کرائی ، اس سلسلہ کو مزید اٰگے بڑھایا جائے
اس موقع پر مکیش راج شرما،اشوک بندھو،شمیمہ بیگم،وسیم خان،سنجے روہیلہ،کوہ نور،سنجیو بڑھانا،کرشن کمار وغیرہ وغیرہ موجود رہے
