انڈین ریلوے کا اعلان، 12 ستمبر سے 80 اور چلیں گی خصوصی ٹرینیں
انڈین ریلوے نے 12 ستمبر سے 80 اور خصوصی ٹرینیں چلانے اور ان ٹرینوں سمیت سبھی گاڑیوں میں ایک ہفتہ سے زیادہ کی ویٹنگ لسٹ ہونے پر کلون ٹرین یعنی ڈپلیکیٹ گاڑی چلانے کا سنیچر کو اعلان کیا۔
ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور چیف ایکزی کیٹیو آفیسر (سی ای او) ونودکمار یادو نے یہاں ایک ورچول نامہ نگاروں کی کانفرنس میں یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ 11 اور 12 ستمبر کی نصف شب سے 40 جوڑی خصوصی ٹرینیں یعنی 80 گاڑیوں کو شروع کی جارہی ہیں۔ اس طرح سے خصوصی گاڑیوں کی تعداد 310 ہوجائے گی۔ 230 ٹرینیں پہلے سے ہی چل رہی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایاکہ ان 80 گاڑیوں کے تعین میں مزدور اسپیشل گاڑیوں کے راستوں کا دھیان رکھا گیا ہے۔ ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ جومزدور کووڈ۔19کی وجہ سے چھوڑ کر گھر گئے تھے وہ اب واپس لوٹ رہے ہیں۔ نئی گاڑیوں سے انہیں واپس کام کی جگہ پر پہنچنے میں آسانی ہوگی۔ مسٹر یادو نے بتایا کہ ریلوے بورڈ ان سبھی ٹرینوں میں بکنگ کی صورتحال کا بہت ہی باریکی سے جائزہ لے رہا ہے۔ مسافروں کو زیادہ سہولت دینے کے عزم کا اظہار کرنے کے ساتھ ریلوے نے یہ بھی طے کیا ہے کہ اگر کسی مارگ پر کسی ٹرین میں اگلے سات سے لے کر دس دنوں تک بکنگ میں ویٹنگ لسٹ ہورہی ہے تو ریلوے اس گاڑی کی ایک کلون ٹرین چلائے گی۔ یہ ڈپلیکیٹ گاڑی اصل گاڑی سے پہلے روانہ کی جائے گی اور اس کے رکنے کے اسٹیشن بھی کم ہوں گے۔
نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)