اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: کورونا: 188 دنوں بعد لوگوں نے کیا تاج محل کا دیدار! آگرہ کے ضلع مجسٹریٹ پی این سنگھ نے کہا کہ سبھی احتیاط برتی گئی ہیں اور سخت نگرانی رکھی جائے گی۔ آن لائن ٹکٹ فروخت کرنے کے عمل نے سیاحوں کی مناسب اسکریننگ کو یقینی بنایا ہے۔

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 22 September 2020

کورونا: 188 دنوں بعد لوگوں نے کیا تاج محل کا دیدار! آگرہ کے ضلع مجسٹریٹ پی این سنگھ نے کہا کہ سبھی احتیاط برتی گئی ہیں اور سخت نگرانی رکھی جائے گی۔ آن لائن ٹکٹ فروخت کرنے کے عمل نے سیاحوں کی مناسب اسکریننگ کو یقینی بنایا ہے۔


 کورونا: 188 دنوں بعد لوگوں نے کیا تاج محل کا دیدار!

آگرہ کے ضلع مجسٹریٹ پی این سنگھ نے کہا کہ سبھی احتیاط برتی گئی ہیں اور سخت نگرانی رکھی جائے گی۔ آن لائن ٹکٹ فروخت کرنے کے عمل نے سیاحوں کی مناسب اسکریننگ کو یقینی بنایا ہے۔

کورونا وبا کی وجہ سے بند مشہور تاریخی وراثت تاج محل آج سے سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا۔ 188 دنوں تک بند رہنے کے بعد محبت کی علامت 17ویں صدی کی اس وراثت کو دوبارہ کھولے جانے سے لوگوں میں ایک جوش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ حالانکہ اس درمیان آگرہ میں کووڈ-19 کے 144 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس نے انتظامیہ کے لیے پریشانی بڑھا دی ہے۔ اس کے باوجود آج تاج محل کھولنے کا جو فیصلہ کیا گیا تھا، وہ قائم رہا۔

کورونا کے خطرے کو دیکھتے ہوئے اے ایس آئی کے افسران نے سی آئی ایس ایف اہلکاروں کے ساتھ تاریخی تاج محل احاطہ میں سماجی فاصلہ اور ماسک پہننے کے ساتھ ساتھ صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ آگرہ کے ضلع مجسٹریٹ پی این سنگھ نے کہا کہ سبھی احتیاط برتی گئی ہیں اور سخت نگرانی رکھی جائے گی۔ آن لائن ٹکٹ فروخت کرنے کے عمل نے سیاحوں کی مناسب اسکریننگ کو یقینی بنایا ہے۔

تاریخی اسمارک کھلنے سے مقامی ٹریول ایجنسی کے لوگ پرجوش ہیں اور آنے والے مہینوں میں اس شعبہ کی بہتر کارکردگی کی امید کر رہے ہیں۔ حالانکہ ابھی تک ایڈوانس میں ہوٹل بکنگ کو لے کر بہت اچھی خبریں سامنے نہیں آ رہی ہیں، لیکن جیسے جیسے وقت گزرے گا، چیزیں بدلیں گی۔ ہوٹل کاروباریوں کو بھی امید ہے کہ آگرہ کو اہم شہروں سے جوڑنے والی کچھ نئی پروازیں سیاحوں کو یہاں آنے کے لیے حوصلہ بخشیں گی۔