اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مخدوم اشرف سمنانیؒ کے 634 واں عرس کی تقریبات کا آغاز غنی دار شاہ کی قیادت میں کورونا وائرس کے پیش نظر سوشل ڈسٹنسنگ کے ساتھ نکالا گیا فقراء کا جلوس ٹانڈہ/امبیڈکر نگر :13/ستمبر 2020 آئی این اے نیوز رپورٹ! معراج احمد انصاری

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 13 September 2020

مخدوم اشرف سمنانیؒ کے 634 واں عرس کی تقریبات کا آغاز غنی دار شاہ کی قیادت میں کورونا وائرس کے پیش نظر سوشل ڈسٹنسنگ کے ساتھ نکالا گیا فقراء کا جلوس ٹانڈہ/امبیڈکر نگر :13/ستمبر 2020 آئی این اے نیوز رپورٹ! معراج احمد انصاری


 مخدوم اشرف سمنانیؒ کے 634 واں عرس کی تقریبات کا آغاز


غنی دار شاہ کی قیادت میں کورونا وائرس کے پیش نظر سوشل ڈسٹنسنگ کے ساتھ نکالا گیا فقراء کا جلوس


ٹانڈہ/امبیڈکر نگر :13/ستمبر 2020 آئی این اے نیوز 

رپورٹ! معراج احمد انصاری 

درگاہ کچھو چھہ میں تارک السلطنت حضرت مخدوم اشرف سمنانیؒ کے 634 واں سالانہ عرس کی تقریبات آغاز اپنے قدیمی روایات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر وزارتِ صحت کی رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے سوشل ڈسٹنسنگ کے ساتھ کیا گیا۔ آج اتوار کے روز منعقدہ تقریب میں فقراء اور ملنگوں کا جلوس غنی دار شاہ کی قیادت میں نکالا گیا۔ جلوس درگاہ کے ملنگ گیٹ پہونچ نے پر درگاہ انتظامیہ کمیٹی کے صدر سید سراج اشرف، سید معراج الدین، سید نعیم اشرف، سکریٹری ڈاکٹر محمد ماجد، سمیت کمیٹی کے تمام اراکین نے فقراء کے رہنما غنی دار شاہ کی گل پوشی کرکے استقبال کیا گیا۔ اس کے بعد یہاں سے جلوس کے ساتھ آستانہ عالیہ پر پہنچ کر انہوں نے رسومات ادا کیا اور ملک میں امن و خوشحالی کے لئے دعا مانگی۔