اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مخدوم اشرف سمنانیؒ کے 634 ویں عرس کی تقریبات جاری مولانا سید معین الدین اشرف نے ادا کی رسومات اور کووڈ 19وباء کے خاتمے، ملک کی ترقی و سلامتی کے لئے مانگی خصوصی دعائیں ٹانڈہ/امبیڈکر نگر :15/ستمبر 2020 آئی این اے نیوز رپورٹ! معراج احمد انصاری

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 15 September 2020

مخدوم اشرف سمنانیؒ کے 634 ویں عرس کی تقریبات جاری مولانا سید معین الدین اشرف نے ادا کی رسومات اور کووڈ 19وباء کے خاتمے، ملک کی ترقی و سلامتی کے لئے مانگی خصوصی دعائیں ٹانڈہ/امبیڈکر نگر :15/ستمبر 2020 آئی این اے نیوز رپورٹ! معراج احمد انصاری


مخدوم اشرف سمنانیؒ کے 634 ویں عرس کی تقریبات جاری

مولانا سید معین الدین اشرف نے ادا کی رسومات اور کووڈ 19وباء کے خاتمے، ملک کی ترقی و سلامتی کے لئے مانگی خصوصی دعائیں 

ٹانڈہ/امبیڈکر نگر :15/ستمبر 2020 آئی این اے نیوز 
رپورٹ! معراج احمد انصاری 
عالمی شہرت یافتہ درگاہ کچھوچھہ شریف میں حضرت مخدوم اشرف جہانگیر سمنانیؒ کے 634 واں سالانہ عرس کی تقریبات جاری ہے، کورونا وائرس پھیلائو کے خدشات کے پیش نظر عرس تقریبات میں زائرین کی شرکت کو محدود کرتے ہوئے آج 25 محرم الحرام مطابق 14ستمبر بروز دوشنبہ کو سابقہ روایت کے مطابق آستانہ عالیہ کے سجادہ نشین حضرت مولانا سید شاہ معین الدین اشرف (معین میاں) جانشین شہید راہ مدینہ نے اپنی خانقاہ اشرافیہ حسنیہ سے کووڈ 19 کے پیش نظر سرکاری گائیڈ لائن کے مطابق سوشل ڈسٹنسنگ کے ساتھ چند لوگوں کے ہمراہ آستانِ مخدوم پر پہنچ کر رسم گاگر ادا کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ملک کی ترقی و سلامتی اور وباؤں و بیماریوں سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔ اس موقع پر  سید نظام اشرف، مولانا سید خلیق اشرف، سید علی اشرف، مولانا سید جاوید اشرف، سید انیس اشرف، سید آل مصطفیٰ، سید محمد اشرف، سید حسن اشرف، وغیرہ موجود رہے۔ جبکہ اس دوران ایس ڈی ایم ٹانڈہ ابھیشیک پاٹھک و سی او سٹی کی نگرانی میں بھاری تعداد میں پولیس فورس  تعینات رہی۔