دخول کی رسم کے بعد 634 واں عرس مخدوم اختتام پزیر
ٹانڈہ/امبیڈکرنگر:20/ستمبر 2020 آئی این اے نیوز
رپورٹ! معراج احمد انصاری
درگاہ کچھوچھہ میں حضرت سید مخدوم اشرف جہانگیر سمنانیؒ کے 634 ویں سالانہ عرس پاک کووڈ 19 وباء کے پیش نظر انتہائی سادگی اور پر سکون ماحول میں آستانہ عالیہ پر منعقد ہوئے تقریبات بحسن و خوبی کے ساتھ آج 30 محرم الحرام مطابق 19ستمبر کو صندل پوشی اور دخول کی رسم کے بعد اختتام پزیر ہو گیا۔ منعقدہ دخول کی رسم میں صاحبِ سجادہ آستانہ عالیہ کے سرپرست اعلیٰ حضرت مولانا سید شاہ فخرالدین اشرف و سجادہ نشین و آستانہ عالیہ کے متولی حضرت مولانا سید شاہ محی الدین اشرف تمام فقراء کے مسائل کی جانکاری حاصل کيا اور اسے دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ واضح رہے کہ 634 ویں عرس مخدوم کا آغاز اپنے قدیمی روایات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر وزارتِ صحت کی رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے سوشل ڈسٹنسنگ کے ساتھ 24 محرم الحرام مطابق 13ستمبر بروز اتوار کو غنی دار شاہ کی قیادت میں تمام فقراء و ملنگوں کے ساتھ آستانہ عالیہ پر رسومات کی ادائیگی سے کیا گیا۔ اس کے بعد 25 محرم الحرام مطابق 14 ستمبر بروز دوشنبہ کو آستانہ عالیہ کے سجادہ نشین حضرت مولانا سید شاہ معین الدین اشرف جانشین شہید راہ مدینہ آستانہ علیہ پر رسم گاگر ادا کیا۔ جبکہ 26 محرم الحرام مطابق 15ستمبر بروز منگل کو آستانہ عالیہ پر سجادہ نشین مولانا سیدحسین اشرف نے رسم گاگر ادا کیا۔ 27 محرم الحرام مطابق 16ستمبر بروز بدھ کو سجادہ نشین و آستانہ عالیہ کے متولی حضرت مولانا سید شاہ محی الدین اشرف نے رسومات ادا کیا۔ اسی طرح عرس کے خاص روز 28 محرم الحرام مطابق 17ستمبر بروز جمعرات کو صاحبِ سجادہ آستانہ عالیہ کے سرپرست اعلیٰ و آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر حضرت مولانا سید شاہ فخرالدین اشرف نے آستانہ عالیہ پر رسم گاگر اور خرقہ پوشی ادا کیا۔ عرس کی ان تمام تقریبات کے بعد 30 محرم الحرام مطابق 19 ستمبر بروز سنیچر کو صندل پوشی اور دخول کی رسم کے بعد عرس اختتام پزیر ہوا۔ اس موقع پرسیدمعراج الدین، سیدسراج اشرف، سیدنعیم اشرف، ڈاکٹر محمد ماجد سمیت درگاہ انتظامیہ کمیٹی کے تمام اراکین موجود رہے۔