اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ڈاکٹر کفیل کو فوری رہا کرنے کا الہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ، یوگی حکومت نے منہ کی کھائی عدالت عالیہ کے اس فیصلے سے اس یوگی حکومت نے منہ کی کھائی ہے جس نے ڈاکٹر کفیل کو ایک تقریر کے جرم میں کئی مہینوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالا ہوا ہے

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 1 September 2020

ڈاکٹر کفیل کو فوری رہا کرنے کا الہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ، یوگی حکومت نے منہ کی کھائی عدالت عالیہ کے اس فیصلے سے اس یوگی حکومت نے منہ کی کھائی ہے جس نے ڈاکٹر کفیل کو ایک تقریر کے جرم میں کئی مہینوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالا ہوا ہے


 ڈاکٹر کفیل کو فوری رہا کرنے کا الہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ، یوگی حکومت نے منہ کی کھائی

عدالت عالیہ کے اس فیصلے سے اس یوگی حکومت نے منہ کی کھائی ہے جس نے ڈاکٹر کفیل کو ایک تقریر کے جرم میں کئی مہینوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالا ہوا ہے

الہ آباد ہائی کورٹ کی طرف سے ڈاکٹر کفیل کو فوری طور پر ضمانت میں رہا کرنے کا حکم صادر کیا گیا ہے۔ عدالت عالیہ کے اس فیصلے سے اس یوگی حکومت نے منہ کی کاھئی ہے جس نے ڈاکٹر کفیل کو ایک تقریر کے جرم میں کئی مہینوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالا ہوا ہے۔ امر اجالا کی رپورٹ کے مطابق ہائی کورٹ کی جانب سے ڈاکٹر کفیل پر عائد این ایس اے (قومی سلامتی قانون) کی دفعہ کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر کفیل کو علی گڑھ میں سی اے اے مخالف احتجاج میں شرکت کرنے ا ور تقریر کرنے کے بعد جنوری میں گرفتار کر لیا گیا تھا اور جب عدالت سے ان کی ضمانت منظور ہو گئی تو ان پر علی گڑھ کے ضلع مجسٹریٹ نے این ایس اے کے تحت کارروائی کر دی۔ اتنا ہی نہیں ان پر عائد این ایس اے کی مدت کو بھی انتظامیہ کی طرف سے اب تک دو بار بڑھایا جا چکا ہے۔

ڈاکٹر کفیل کی جانب سے دائر کی گئی عرضی میں این ایس اے کی مدت کو چیلنچ کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر کفیل کو گورکھ پور کے گلہریا تھانہ میں درج ایک مقدمہ میں 29 جنوری 2020 کو گرفتار کر کے جیل بھیجا جا چکا تھا۔ ان کے جیل میں رہنے کے دوران ہی این ایس اے کو تامیل کرایا جاتا رہا۔

ہائی کورٹ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ این ایس اے کے تحت ڈاکٹر کفیل کو قید میں رکھنا اور حراست کی مدت میں توسیع کرنا غیرقانونی ہے اور انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔