ہندوستان میں بڑھتی شدت پسندی کے پیچھے کون؟
شفیق الرحمان نئی دہلی
مکرمی:ایک پرانی کہاوت کے مطابق ایک جیسے پنکھوں والی چڑیا ایک ساتھ رہتی ہے۔یہ کہاوت ترکی اور قطر کے ساتھ بالکل مناسب لگتی ہے۔ترکی کے جارحانہ انداز نے یہ ثابت بھی کر دیا ہیکہ ترکی شدت پسند تنظیموں کے ذریعہ کیرالا اور کشمیر کے شدت پسند کی مالی اور دیگر ذرائع سے مدد کرتا۔ترکی،قطر کا سازش کا پردہ فاش اس ثبوت سے بھی ہوتا ہیکہ کچھ دنوں پہلے کیرالا کے شدت پسند تنظیم کے کچھ لوگ قطر میں ترکوں سے مدد مانگنے کیلئے ملنے گئے تھے تاکہ وہ بھارت میں ترکی کی سازش میں مدد کر سکیں۔اردغان کا اس سازش میں مدد کرنے کا مقصد یہ ہیکہ وہ دنیا بھر کے مسلمانوں کا مسیحا بننا چاہتے ہیں۔اس کام کے تحت وہ مسلمانوں کو اس حد تک لے جانا چاہتے ہیکہ جہاں ان کے شدت پسند تنظیموں سے جڑنے کے علاوہ کوئ اور راستہ نہ بچے اور وہ بس اپنے مالک کے غلامی کرنے کےلائق رہ جائیں۔اس کام میں اردغان لگاتار اسلامی حلقوں میں سعودی عرب کی اہمیت کو چیلنج دے رہا ہے اور ترکی کو عثمانیہ خلافت کے طور پر اسلامی ممالک کے طور پر پیش کر رہا ہے۔تاکہ اسلامی ممالک اس کے پیچھے چلیں۔ترکی ،قطر کی یہ سازش صرف ایشائی ممالک میں دہشت گردی پھیلانے تک محدود نہیں ہے۔اب ایسے دور میں جب ہمارا ملک ہندوستان کئ محاذ پر چیلینجز کا سامنا کر رہا ہے۔ہم سب کی ایکتا اور بھائی چارہ میں ملک کا تحفظ ہے۔بہت ساری دشمن طاقتیں ہمارے ملک کو اندرونی اور بیرونی طور سے توڑ دینا چاہتی ہیں۔یہ شیطانی طاقتیں مسلمانوں کو بہکاکرانہیں جہاد کے نام پر دہشت گردی کی راہ پر ڈالنا چاہتی ہیں۔مسلمانوں کو سیلف ڈیفنس کی تعلیم بھی ملی ہے۔اسلام میں مسلمانوں کونہ صرف اہنسا کے راستے پر چلنے کے علاوہ دیگر مذاہب کے لوگوں کے ساتھ بھی تشدد کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ترکی کی حمایت کرنے سے پہلے مسلمانوں کو یہ سوچ لینا چاہئے کہ ترکی لیبیا میں مسلمانوں کو بچانے کی کوششیں کیوں نہیں کر رہا ہے اور نہ ہی روہنگیائی مسلمانوں کے ساتھ بھی اس کا رویہ تسلی بخش نہیں ہے بلکہ لیبیا وسائل میں خوشحال اور اچھا منافعہ دینے والا ملک ہے۔بطور مسلمان ہمیں آج یہ طے کرلینا چاہئے کہ ہمیں اللہ کے مذہب پر عمل کرنا ہے یا دہشت گردی کی راہ پر چلنا ہے؟
شفیق الرحمٰن
نئ دہلی