اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: کنگنا کے دفتر پر چلا بی ایم سی کا ہتھوڑا، غیرقانونی تعمیر مسمار

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 9 September 2020

کنگنا کے دفتر پر چلا بی ایم سی کا ہتھوڑا، غیرقانونی تعمیر مسمار


 

کنگنا کے دفتر پر چلا بی ایم سی کا ہتھوڑا، غیرقانونی تعمیر مسمار

کئی دنوں کی بیان بازی کے بعد آج بی ایم سی نے آخر کار کنگنا رناوت کے دفتر پر کارروائی کر دی۔ بی ایم سی کا عملہ بل ڈوزر کے ساتھ پہنچا اور دفتر کے باہر بنائے گئے چھجے کو توڑ دیا۔ کنگنا نے خود ٹوئٹ کر کے یہ اطلا دی۔

بوکھلائی کنگنا نے اپنے ٹوئٹ میں بی ایم سی کی ٹیم کو ’بابر کی آرمی‘ اور ممبئی کو پاکستان قرار دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے ڈیتھ آف ڈیموکریسی یعنی جمہوریت کی موت کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔ انہوں نے لکھا، ’’میں کبھی غلط نہیں تھی اور میرے دشمنوں نے یہ بار بار ثابت کیا ہے کہ میری ممبئی اب پاکستان مقبوضہ کشمیر بن چکی ہے۔‘‘