بنیاد سنستھان کی جانب سے مفت ماسک اور راشن کٹ تقسیم کی گئی
رپورٹ:- محمد دلشاد قاسمی
باغپت(١٠/ستمبر ٢٠٢٠ آئی این اے نیوز)
کرونا مہاماری کے باعث جہاں اکثر افراد بے روزگار ہوچکے ہیں وہیں اینٹ بھٹوں پر رہنے والے غریب مزدور بھی بری طرح متاثر ہوئے، جن کے سامنے دو وقت کی روٹی کا مسئلہ بھی درپیش ہے، ابھی اینٹ بھٹوں کے چلنے میں بھی وقت ہے جس کے باعث گھر میں چولہا چلنا بڑا مشکل نظر اٰتا ہے
اسی کی رعایت رکھتے ہوئے بنیاد سنستھان کی جانب سے مفت راشن کٹ فراہم کرائی کی گئی، باغپت شہر کے اٰس پاس کئی اینٹ بھٹوں پر شوشل ڈیسٹینشنگ کے ساتھ مختصر سا پروگرام منعقد کیا گیا، جس کی صدارت جناب قاری محمد ساجد حقی صاحب ضلع صدر بنیاد سنستھان نے فرمائی، جب کہ نظامت کے فرائض ارون کمار اٰگرہ صاحب نے انجام دیے،
جناب قاری ساجد حقی صاحب نے کہا کہ ہماری تنظیم کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ کرونا مہاماری کے دور میں جو بھی متاثر ہوا ہے ، اس کی انسانیت کے ناطے ہر طریقہ سے مالی امداد فراہم کرائی جائے، اب سے پہلے جگہ جگہ ملک بھر میں مفت ماسک اور سینیٹائزر کی تقسیم کی گئی، اسی طرح بے سہارہ اور بے روزگار ہوگئے افراد کو مفت راشن کٹ بھی بڑی تعداد میں تقسیم کی گئی، اٰج ہم نے یہاں بھی کوشش کرکے کہ اینٹ بھٹوں پر رہنے والے غریب مزدوروں کو بھی مفت راشن کٹ دی گئی ہے، اور ماسک بھی تقسیم کیے گئے، حاجی علی حسن صاحب نے کہا کہ اینٹ بھٹوں پر کام کرنے والے افراد کی معاشرہ کے لیے بڑی قربانی ہوتی ہے، مگر اٰج معاشرہ میں سب سے زیادہ بے التفاتی کے شکار بھی اسی طرح کے مزدور ہی ہوتے ہیں، غریب انسان دو وقت کی روزی روٹی کمانے کے ساتھ ساتھ ملک و ملت کے لیے بھی بڑی دوڑ دھوپ کرتا ہے، اس لیے اس طرح کے مزدوروں کے ساتھ بہتر سلوک کیا جائے اور اس لاک ڈاون کے دور میں ان کی ہر ممکنہ مدد کی جائے، بڑے ہی قابل تعریف ہے بنیاد سنستھان کے ذمہ داران جنہوں نے اس طرف توجہ دی اور اینٹ بھٹوں پر رہنے والے مزدور طبقہ کو راشن کٹ فراہم کرائی ، اس سلسلہ کو مزید اٰگے بڑھایا جائے
اس موقع پر،اشوک بندھو، حاجی علی حسن،کوہ نور، ماسٹر دانش،ارون آٓگرہ،وغیرہ وغیرہ موجود رہے
