اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Friday, 23 September 2016
اسکارپیو کے دھکے سے 2 کی موت ایک زخمی!
اسکارپیو کی دھکے سے 2 کی موت ایک زخمی !
جین پور/اعظم گڑھ/ثاقب اعظمی(آئی این ے نیوز 23 ستمبر 2016) تھانہ جین پور علاقہ کے مبارکپور موڑ پر موضع سمندرپور کے پاس رات میں موٹر سائیکل اور اسکارپیو کی آمنے سامنے ٹکر ہو گئی جس سے دو شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی پولس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے.
خبر کے مطابق مبارکپور کی طرف سے تیز رفتار آرہی اسکارپیو نے موٹر سائیکل کو دھکا مار دیا جس سے وقار(24) ولد نہارو باشند دھورہرہ اور ساجد (19) ولد افتخار کی موت ہو گئی جب کی اکمل (22) ولد علاؤالدین باشندہ دھورہرہ تھانہ جین پور زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا جین پور کوتوالی کی پولس نے مقدمہ درج کر کے اسکارپیو اور موٹر سائیکل کو تھانے میں کھڑی کر لی ہے.