ماجد انصاری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بڑهريا/سیوان (آئی این اے نیوز 28 ستمبر2016) بڑهريا لکڑی پنچایت کے مکھیا(پردھان) پر پیر کی رات جان لیوا حملہ ہوا ہے جس سے سربراہ کو ہاتھ پر چوٹ آگئی ہے اطلاع کے مطابق لکڑی کے مکھیا وشوکرما اپنے گاؤں کے میل کرا کر اپنے گھر واپس آ رہے تھے کہ راستے میں حلیم ٹولہ کے رمیش چودھری نے لاٹھی ڈنڈا سے حملہ کر دیا اس معاملے میں مکھیا وشوكرما نے مقامی تھانہ میں درخواست دے کر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھانہ انچارج اشیش کمار مشرا نے بتایا کہ معاملے کی جانچ چل رہی ہے.