اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Tuesday, 27 September 2016
اعظم گڑھ کے زمین رسول پور میں ایک ہی دن دو اموات !
ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز27 ستمبر2016)بلریاگنج اور چاند
پٹی کے بیچ واقع گاؤں زمین رسول پور میں بروز دوشنبہ 26 ستمبر کو ایک ہی دن میں دو اموات ہونے سے لوگوں میں غم کا ماحول پایا جارہا ہے۔
اطلاع کے مطابق زمین رسول پور میں کل جو دو موتیں ہوئیں ہیں ان میں ایک نوجوان اور دوسرے ایک بزرگ شامل ہیں۔ نوجوان کا نام بلال ولد علیم احمد تھا اور اس کی عمر 25 سال کی تھی۔ چار سال کے بعد کچھ دن پہلے ہی اپنے گھر لوٹا تھا اور ان کے گھر والے شادیوں کی تیاریوں میں مشغول تھے۔ کچھ دن پہلے ہی یرقان (پیلیا) کا مرض لاحق ہوا اور بالآخر جان لیوا ثابت ہوا۔ بلال کے والد برادر علیم احمد نے کمال صبر و تحمل کا ثبوت دیا. تعزیت کرنے والوں سے انہوں نے کمال ایمان کا ثبوت دیتے ہوۓ کہا کہ اللہ کی امانت تھی اس نے واپس لے لیا، اس پر راضی رھنا ھے۔
دوسرے بزرگ جن کا انتقال ہوا ان کا نام محمد امین تھا جن کی عمر 95 سال کی تھی اور کافی عرصہ سے صاحب فراش تھے۔ اللہ ان دونوں لوگوں کی مغفرت کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل سےنوازے۔