اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جانوروں سے بھرا ٹرک پلٹا، ڈرائیور کی موت !

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 28 September 2016

جانوروں سے بھرا ٹرک پلٹا، ڈرائیور کی موت !

معاذ اعظمی ــــــــــــــــــــــــــــــــ جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 28ستمبر 2016) جين پور کوتوالی علاقے کے چنہوا بازار کے قریب پیر کی رات تقریبا دو بجے جانوروں سے لدا ٹرک پلٹ جانے سے ٹرک ڈرائیور کے ساتھ ہی 27 جانوروں کی بھی موت ہو گئی نوٹس پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے گاڑی میں زخمی ہوکر پھنسے ہوئے درجنوں مویشیوں کو باہر نکلوایا مردہ ڈرائیور کے شناخت کی کوشش کی گئی لیکن شناخت نہ ہوسکی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے وہیں مردہ جانوروں کو پولیس نے جے سی بی(JCB) سے گڈھا كھدوا كر دفن کرا دیا پیر کی رات تقریبا دو بجے جانوروں سے لدا ٹرک بلرياگنج کی جانب سے جين پور کی طرف جا رہا تھا مالٹاری بازار میں گشت پر نکلی پولیس نے تیز رفتار ٹرک کو رکنے کا اشارہ کیا تو اس نے گاڑی کی رفتار تیز کر دی پولیس نے بھاگ رہے ٹرک کا پیچھا شروع کر دیا اور چنهوا بازار سے پہلے پولیس کی جیپ اٹیک کرتے ہوئے ٹرک سے آگے نکل گئی اسی دوران ٹرک ڈرائیور گاڑی سے اپنا توازن کھو بیٹھا اور ٹرک بازار کے قریب سڑک کے کنارے رکھی دو گومٹیوں کو اپنی زد میں لیتے ہوئے کھائی میں پلٹ گیا اس حادثے میں ٹرک ڈرائیور کے ساتھ ہی گاڑی پر لدے 27 جانوروں کی بھی موت ہو گئی جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے میت ڈرائیور کے شناخت کے لیے پولیس نے کوشش کی لیکن کامیابی نہیں ملی پولیس گاڑی کے مالک کے بارے میں پتہ لگا رہی ہے.