اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Wednesday, 28 September 2016
ٹرسٹ بس سائیکل سوار اور بائک سوار کو دھکا مارتے ہوئے کھائی میں پلٹی!
سلمان محی الدین پوری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلرياگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 28 ستمبر 2016) مقامی تھانہ بلریاگنج کے گلوا گوری پٹرول پمپ کے پاس منگل کو دن میں تقریبا تین بجے ضلع ہیڈکوارٹر سے بلرياگنج کی طرف جا رہی منی بس موٹر سائیکل اور سائیکل سوار کو اپنی زد میں لیتے ہوئے سڑک کنارے کھائی میں پلٹ گئی اس حادثے میں موٹر سائیکل اور سائیکل سوار باپ بیٹی سمیت چار افراد زخمی ہو گئے علاقے کے شیخور گاؤں رہائشی سہیل احمد (35) ولد امداد منگل کو اپنی بیٹی نوا (10) اور نمرا (8) کے ساتھ موٹر سائیکل پر مقامی گاؤں گلوا گوری میں سسرال گیا تھا دوپہر تقریبا تین بجے وہ دونوں بیٹیوں کے ساتھ واپس اپنے گھر لوٹ رہا تھا سسرال سے کچھ ہی فاصلے پر واقع پٹرول پمپ کے پاس ضلع ہیڈکوارٹر کی جانب سے آنے والے تیز رفتار ٹرسٹ منی بس موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کے ساتھ ہی سائیکل سوار رحیم (55) رہائشی مقامی گرام خالص پور کو اپنی زد میں لیتے ہوئے سڑک کے کنارے کھائی میں پلٹ گئی مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو علاج کے لئے ضلع ہیڈکوارٹر بھیجا گیا پولیس نے ڈرائیور سمیت گاڑی کو قبضے میں لے لیا ہے.