اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Thursday, 29 September 2016
شہاب الدین کی ضمانت پر سپریم کورٹ آج سنا سکتا ہے فیصلہ !
شیخ وسیم
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
نئی دہلی(آئی این اے نیوز 29ستمبر 2016)سپریم کورٹ میں راشٹریہ جنتا دل کے سابق ممبر پارلیمنٹ محمد شہاب الدین کی ضمانت کے خلاف عرضیوں کی سماعت آج بھی جاری رہے گی جسٹس پی سی گھوش اور جسٹس امیتابھ رائے کی بنچ کے سامنے کل میراتھن سماعت ہوئی لیکن آخر تک کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا عدالت نے آج بھی سماعت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا سماعت کے دوران عدالت نے شہاب الدین کے خلاف معاملے میں بہار سرکار کے مایوس کن رویے پر سوال اٹھائے کورٹ نے حکومت بہار سے پوچھا کہ شہاب الدین کو ایک کے بعد ایک معاملے میں ضمانت ملتی جارہی تھی تو آپ کیا کررہے تھے۔عدالت نے جاننا چاہا کہ اگر کسی کے خلاف کئی معاملے درج ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا ہے کہ ایک معاملے میں ضمانت ملنے کے بعد آپ اس وقت تک اسے چیلنج نہیں کریں گے جب تک ہر معاملے میں اسے ضمانت نہ مل جائے عدالت نے یہ بھی جاننا چاہا کہ اس طرح کے حالات کس نے پیدا کئے اس کیلئے کون ذمہ دار ہے اس کے بعد حکومت بہار نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد اسے چیلنج نہ کر کے غلطی کی تھی عدالت نے پوچھا کہ یہ غلطی کس کے کہنے پر ہوئی؟ لنچ سے پہلے اور لنچ کے بعد دو مرحلے میں سماعت کے بعد بنچ نے اس معاملے کی سماعت آج تک کے لئے ملتوی کردی سماعت اب آج صبح ساڑھے دس بجے سے دوبارہ شروع ہوگی عرضی گذار چندر کیشور پرساد عرف چندا بابو کی طرف سے پرشانت بھوشن نے بحث کی جب کہ شہاب الدین کی طرف سے سینئر وکیل رام جیٹھ ملانی کل بھی پیروی نہیں کررہے تھے مسٹر جیٹھ ملانی کے بجائے سابق ممبر پارلیمنٹ کی پیروی سینئر وکیل شیکھر نپھاڑے نے کی مسٹر نپھاڑے آج بحث جار ی رکھیں گے ۔