اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بارش اور تیز ہوا سے دھان کی فصل گِری!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 29 September 2016

بارش اور تیز ہوا سے دھان کی فصل گِری!

جاوید صدیقی ـــــــــــــــــــــــــــــــــ بستی(آئی این اے نیوز 29 ستمبر 2016) بدھ کو صبح ساڑھے تین بجے تیز ہوا کے ساتھ آئی بارش ہائبریڈ دھان کی فصل کے لئے نقصان دہ رہی دھان کے ساتھ ہی گنے کی فصل کھیتوں میں گر گئی کسانوں کو پیداوار کم ہونے کا خدشہ ستانے لگی ہے علاقے میں جب فصل کو پانی کی ضرورت تھی تو بارش ہلکی چھٹ چھاٹ ہی ہوئی کسی طرح ٹیوب ویل اور انجن کے سہارے کسان فصل بچائے رکھے دھان کی بال دیکھ کر کسان خوش ہو رہے تھے کہ اچانک تیز ہواؤں نے ان کی خوشی پر پانی پھیر دیا ہے سینکڑوں ایکڑ دھان کی فصل زمین پر لیٹ گئی ہے کسانوں کو اس بات کا خدشہ ستا رہی ہے کہ کہیں پھر اسی طرح تیز بارش ہو گئی تو کھیت میں پانی لگ جائے گا اور دھان کی بال سب کے سب خراب ہو جائے گی گاڑھی کمائی ایک بار پھر مٹی میں مل جائے گی کسان سوبیدار، ونود، تلسی رام، ونے، اشوک کمار کا کہنا ہے کہ زیادہ پیداوار کے لئے سب سے زیادہ کسانوں نے ہائبریڈ دھان کی کاشت ہے جو بال نکل گئی تھی اس میں تو کم نقصان ہوگا جو دھان اب پھوٹ رہا تھا اس کی پیداوار متاثر ہوگی گنے کی فصل کو بھی نقصان ہوا ہے ان کے وزن میں کمی آئے گی یہ بارش کسانوں کے لئے فائدہ مند کم نقصان دہ زیادہ ہے.آئی این اے نیوز کے نمائندے کے مطابق کھیت میں کھڑی دھان کی فصل گر جانے سے کسانوں کو کافی نقصان ہوا ہے.