اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سیتامڑھی کے ادارہ سبیل الشریعہ رحمت نگر میں قیام دارالقضاء کے افتتاحی اجلاس سے متعلق میٹینگ کا انعقاد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 27 September 2016

سیتامڑھی کے ادارہ سبیل الشریعہ رحمت نگر میں قیام دارالقضاء کے افتتاحی اجلاس سے متعلق میٹینگ کا انعقاد!

کلام الدین شیخ ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ سیتامڑھی(آئی این اے نیوز27ستمبر2016) ادارہ سبیل الشریعہ رحمت نگر آواپور شاہ پور ضلع سیتا مڑھی میں 24 اکتوبر 2016 کو قیام دارالقضاء کے افتتاحی اجلاس سے متعلق علاقے کے خواص کی ایک اھم مٹینگ ھوئ جس کی ابتدائی گفتگو میں مؤسس ومعتمد ادارہ مولانا محمد انواراللہ فلک قاسمی نے قضا کی تاریخ اور اس کی اہمیت و افادیت کو بڑے مؤثر دل کش اور سنجیدہ پیرائے میں بیان کیا. مولانا نے فرمایا کہ اسلام کے سب سے پہلے قاضی جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم تھے پھر یہ منصب عہد بعہد تواتر کے ساتھ ھوتا رھا تا آں کہ ہندوستان میں فرنگیوں کی آمد ہوئی اور انھوں نے اس راہ میں رخنہ اندازی شروع کی مولانا ابوالمحاسن سجاد رحمتہ اللہ علیہ کے دور اندیش روشن ذہن و دماغ نے انگریزوں کی اس شاطرانہ چال کو سمجھ لیا تو آپ نے قوت قاہرہ کے بغیر حسب اختیار واستطاعت قیام دارالقضاء کے لئے علمی و عملی تحریک کا آغاز کیا اور صنم خانئہ ھند میں سب سے پہلے بہار میں امارت شرعیہ کی بنیاد رکھی مولانا کی یہ تحریک پورے ہندوستان میں بہت برگ وبارلائی اور مختلف پلیٹ فارم سے شرعی عدالتیں قائم ہونے لگیں آج ملک کے بڑے حصے میں شرعی عدالتیں قائم ہیں جو مسلمانوں کی رہنمائی اور ان کے باہمی تنازعات کو حل کرنے میں مؤثر کردار ادا کررہی ہیں مولانا کی گفتگو سے سامعین پر دارالقضاء کی حاجت وضرورت اور اس کے فوائد واضح ہوئے اور وہ قیام دارالقضاء کےلئے بڑے پر جوش بلکہ بے تاب اور بے چین نظر آئے اور افتتاحی اجلاس کے لئے ہر ممکن سعی و کاوش کی یقین دہانی کرائی مزید اس تاریخی اجلاس کے موقع پر اکابرین امارت بالخصوص حضرت امیر شریعت دامت برکاتہم کی تشریف آوری کی خوشخبری سے تمام شرکاء شاداں وفرحاں نظر آئے۔