اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Thursday, 6 October 2016
سوشل پروگریس آف انڈیا کے زیر اہتمام 16/ اکتوبر کو ہونے والے اجلاس کی تیاریاں شروع!
سلمان کبیرنگری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلواسینگر/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 6/ اکتوبر2016) سوشل پروگریس آف انڈیا کے زیر اہتمام کارکنان اجلاس 16اکتوبر کو بمقام عزیز اللہ ہائر سیکنڈری اسکول سانڑا میں منعقد ہوگا جس کی تیاری کے سلسلہ میں سوشل پروگریس آف انڈیا نے ایک نکڑر سبھا لہرسن میں کی جس کو خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے قومی صدر ظفر خان نے کہا کہ پروگریس آف انڈیا غریبوں کے حقوق کے لئے روز قیام سے ہی جدوجہد کررہی ہے. تنظیم اپنے دائرہ کو مزید بڑھانے اور تنظیم کو مزید فعال اور مستحکم بنانے کے لئے کارکنان اجلاس منعقد کر رہی ہےآئی ین اے نیوز کے نمائندے سے گفتگو کے دوران سوشل پروگریس آف انڈیا کے بلاک صدر سلمان عارف ندوی نے کہا کہ اس اجلاس میں تنظیم کے سبھی کارکنان وعہدیدارن کی شرکت ہو گی ساتھ ہی اہم سماجی لیڈران بھی شر کت کر یں گے.