اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: معروف سیاسی رہنما شہاب الدین کی ضمانت سپریم کورٹ سے مسترد !

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 1 October 2016

معروف سیاسی رہنما شہاب الدین کی ضمانت سپریم کورٹ سے مسترد !

ابوذر قاسمی ـــــــــــــــــــــــــــــــــ نئی دہلی(آئی این اے نیوز1/اکتوبر2016) بہار کے معروف اور ہر دلعزیز لیڈر محمد شہاب الدین کو سپریم کورٹ کی طرف سے زبردست دھچکا لگا ہے سپریم کورٹ نے شہاب الدین کی ضمانت منسوخ کر دی ہے جس کے بعد اب انہیں ایک بار پھر جیل جانا پڑے گا شہاب الدین کو پٹنہ ہائی کورٹ سے راجیو روشن کی قتل کیس میں ضمانت دی گئی تھی جسٹس پناکی گھوش اور جسٹس امتاؤ رائے کی بنچ نے نچلی عدالت کو سختی سے اس کیس کے ٹرائل کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات دی ہیں واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران گزشتہ دنوں شہاب الدین کی جانب سے کہا گیا کہ انہیں بار بار تاریخی قاتل کہا جاتا ہے لیکن اس کے کوئی ثبوت نہیں ہیں تواس بات پر عدالت انہیں پھٹکار لگائی دوسری طرف شہاب الدین ضمانت مسترد کئے جانے کے فیصلہ پر سوشل میڈیا پر شدید غم وغصہ ہے اور یہ کہا جارہا ہے کہ انہیں محض مسلمان ہونے کی یہ سزا ملی ہے ۔