اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ میں دن دہاڑے بینک آف بڑودہ میں 6.43 لاکھ کی لوٹ !

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 1 October 2016

اعظم گڑھ میں دن دہاڑے بینک آف بڑودہ میں 6.43 لاکھ کی لوٹ !

شہاب الدین ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ مہراج گنج/اعظم گڑھ (آئی این اے نیوز 1/اکتوبر 2016)حوصلہ بلند تین بدمعاشوں نے کل بینک آف بڑودہ کی شاخ میں گھس کر چھ لاکھ 43 ہزار روپے لوٹ لئے بینک کے اہلکاروں اور گاہکوں کو اسلحے سے ڈرا کر روپیوں سے بھرا باکس لوٹنے کے بعد ہوائی فائرنگ کرتے بدمعاش فرار ہو گئے دن دہاڑے ہوئے اس واقعہ سے پولیس محکمے میں کھل بلی مچ گئی ایس پی سمیت کئی پولیس اہلکار موقع پر پہنچے سی سی کیمرے کی فوٹیج بھی دیکھے گئے لیکن ساری کوشس بیکار گئی مہراج گنج تھانہ علاقے کے رگھو پور مارکیٹ میں واقع مذکورہ بینک آف بڑودہ کی شاخ پر كوشلیش کمار یادو مینیجر اور مکیش سنگھ کیشئر ہیں واردات کے وقت بینک مینیجر اور کوشپال کے ساتھ ہی پرچارک پنکج یادو اور اے ٹی ایم بوتھ کے گارڈ دیویندر پرتاپ سنگھ بھی وہیں تھے چار گاہک بھی تھے قریب 11.45 بجے سرخ رنگ کی موٹر سائیکل سے آئے تین نقاب پوش بدمعاش بینک کی شاخ میں گھسے ایک نے گاہکوں کو اسلحے کے زور پر کنارے بیٹھا دیا دوسرے بدمعاش نے بینک منیجر کو اسلحے لگا کر کیش کاؤنٹر کیبن کے پاس لے گیا اس نے کیشئر سے باکس دینے کو کہا خوفزدہ کوشپال نے کیش باکس اس کے حوالے کر دیا بدمعاشوں نے منیجر کو بینک کا لاکر کھولنے کی ہدایت دی اس دوران تیسرا بدمعاش بینک کے گیٹ پر موجود رہا لاکر کی چابی لانے کی بات کہہ کر بینک منیجر كوشلیش دوسرے کاؤنٹر کی جانب بڑھے اور پھر اس طرف موجود گارڈ روم میں گھس کر دروازہ اندر سے بند کر لیا اس کے بعد مینیجر نے گارڈ روم میں لگے الارم بٹن دبا دیا الارم بجتے ہی تینوں بدمعاش كیش باکس کے ساتھ بینک سے باہر نکلے اور ہوا میں گولیاں داگتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار ہوکر پرشورامپور کی طرف نکل گئے اس وقعہ کی معلومات جب ایس او(SO) مہراج گنج کو ملی وہ فوراً موقع پر پہنچے ایس پی كتل کشور، ایس پی گرامن ایس سنگھ بھی پہنچے فنگر پرنٹ ایکسپرٹ کو بھی بلایا گیا سی سی کیمرے کی فوٹیج بھی دیکھے گئے پر نقاب پوش بدمعاشوں کے چہرے واضح نہیں ہوئے برانچ منیجر نے بتایا کہ مطالبہ کے باوجود انتظامیہ نے بینک میں سیکورٹی فورس کے جوان تعینات نہیں کئے ایس پی نے کہا کہ واقعہ کو ہم چیلنج کے طور پر لے رہے ہیں 48 گھنٹوں کے اندر اندر لٹیرے قانون کے شکنجے میں ہوں گے اس معاملے میں تین نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف مہراج گنج تھانے میں رپورٹ درج ہوئی ہے.