اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مٹھول بلاک کے کڑراو کے باشندوں نےکوٹہ دار ذمہ دار کی مجسٹریٹ سے کرائی جانچ !

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 1 October 2016

مٹھول بلاک کے کڑراو کے باشندوں نےکوٹہ دار ذمہ دار کی مجسٹریٹ سے کرائی جانچ !

سلمان کبیرنگری ــــــــــــــــــــــــــــــــــ مٹھول/سدھارتھ نگر(آئی این اے نیوز 1/اکتوبر2016)ضلع سدھارتھ نگر میں مٹھول بلاک کے کڑراﺅ کے باشندوں نے ضلع مجسٹریٹ کے سامنے ایک تحریری شکایت درج کرائی ہے۔ شکایت کے بعد ضلع مجسٹریٹ کی طرف سے کارروائی کرتے ہوئے گاﺅں میں جانچ کمیٹی بھیجی گئی ۔ جس میں گاﺅں کے تقریبا 100باشندوں سے سعی محمد اور محمد یونس کے رویے کے بارے میں باریکی سے تفتیش کی گئی۔ جانچ پڑتال میں یہ بات کھل کر سامنے آئی ہے کہ سعی محمد جو کوٹہ ہولڈر ہیں اور محمد یونس جو کوٹہ تقسیم کرنے کے ٹھیکے دار ہیں دونوں کی ملی بھگت سے تقریبا پانچ سالوں سے گاﺅں کے غریب عوام کا راشن گاﺅں میں پہنچنے سے پہلے ہی بیچ لیا جا تا ہے۔ اگر گاﺅں کے کسی غریب باشندے نے کوٹے دار یعنی سعی محمد سے راشن نہ ملنے کے بارے میں تفتیش کی تو سعی محمد نے جان سے مارنے نیز گالی گلوج اور دھکا مکی کا سہارا لیتے ہوئے گاﺅں والوں کا منہ بند کر دیا۔ پچھلے ہفتے گاﺅں کے کچھ بارسوخ افراد نے سعی محمد اور محمد یونس کے خلاف ضلع مجسٹریٹ کے سامنے تحریری شکایت پیش کی ۔جس کے بعد ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے ایک جانچ کمیٹی گاﺅں میں بھیجی گئی۔ جانچ کمیٹی نے گاﺅں کے تقریبا 100کارڈ ہولڈرس سے الگ الگ بات کرتے ہوئے معلومات حاصل کی ۔جس میں خلاصے کے طور پر جو باتیں سامنے آئیں وہ گالی گلوج کے دم پر راشن تقسیم نہ کرنے اور دبنگ پن اور دھمکی سے گاﺅں کے بھولے بھالے غریبوں کا منہ بند کرنے کا الزام سامنے آیا ہے۔ گاﺅں کے پردھان کی مدد سے راشن میں ہیرا پھیری اور گاﺅں کے عوام کو تقسیم کرنے سے پہلے بیچنے کا یہ معاملہ ابھی مجسٹریٹ کے سامنے رپورٹ کے طور پر پیش ہوچکا ہے۔ جس کے بعد سعی محمد اور محمد یونس اور گاﺅں کے پردھان پر کارروائی ہونا ایک لازم مانی جاتی ہے ۔ سدھارتھ نگر کے موضع کڑراﺅ میں راشن کوٹے میں بدعنوانی کے خلاف شکایت پرضلع مجسٹریٹ کی جانب تفتیشی عملہ گاﺅں والوں سے پوچھ تاچھ کرتے ہوئے