اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Monday, 10 October 2016
گھروں پر تار سمیت گرا بجلی کا کھمبا!
ثاقب اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 11/اکتوبر 2016) مبارکپور کے پورہ صوفی میں رات 10 بجے اس وقت بھگدڑ کی صورت حال ہو گئی جب دو لوگوں کے گھروں پر اچانک بجلی کے پول تار سمیت گر گئے لوگ جان بچانے کے لئے اپنے اپنے گھروں سے نکل کر باہر کھڑے ہو گئے اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے بجلی کٹوائی تب جا کر لوگوں نے راحت کی سانس لی.
کئی سال سے نیچے سے زنگ کھا کر تقریبا ختم ہو چکے کمبھے کو تبدیل کرنے کے لئے کئی بار شکایت کی گئی لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی عبداللہ اور حاجی عبدالقدوس کی چھت سے ہو کر جا رہے تار کا پول ایک اسکول کے قریب گر گیا حاجی پرویز اختر نعمانی، حافظ نفیس احمد، انوار احمد، ظفر احمد، حسن شہباز عرف سنی نے محکمہ بجلی کی غفلت بتایا ایس ڈی او دھیرج گپتا نے بتایا کہ گرے ہوئے کھمبوں کو ٹھیک کراکر جلد فراہمی بحال کر دی جائے گی.