اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: نم آنکھوں کے ساتھ سنجرپور کے راغب امین دہلی میں ہوئے سپرد خاک!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 9 October 2016

نم آنکھوں کے ساتھ سنجرپور کے راغب امین دہلی میں ہوئے سپرد خاک!

محمد عاصم اعظمی ــــــــــــــــــــــــــ سنجرپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز9/اکتوبر 2016) سنجرپور کے رہنے والے راغب امین کا آج صبح نئی دہلی میں طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا آپ پیشے سے صحافی تھے اور بٹلہ ہاؤس فرضی انکاؤنٹر میں شہید عاطف امین کے بڑے بھائی تھے گذشتہ کئی مہینوں سے نئی دہلی کے اپولو اسپتال میں زیر علاج تھے۔ انہوں نے انگریزی نیوز چینل نیوز ایکس میں کافی دنوں تک مختلف حیثیتوں سےا پنی خدمات انجام دی۔ بٹلہ ہاؤس کے حادثے کے بعد ان کو اور ان کے اہل خانہ کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا آج تقریباً ایک بجے دن میں مرحوم کی بٹلہ ہاؤس قبرستان میں تدفین عمل میں آئی جس میں کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے. آمین