اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دہشت گردی مخالف کانفرنس بنام پیغام محبت میں شری پرمود کرشنم آچاریہ سمیت بھیونڈی کے ایس پی نے کی شرکت!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 15 October 2016

دہشت گردی مخالف کانفرنس بنام پیغام محبت میں شری پرمود کرشنم آچاریہ سمیت بھیونڈی کے ایس پی نے کی شرکت!

ابو سعید اعظمی ـــــــــــــــــــــــــــــــ بھیونڈی(آئی این اے نیوز 15/اکتوبر 2016) دھوبی تالاب بھیونڈی میں گزشتہ روز دہشت گردی مخالف بنام پیغام محبت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں شری پرمود کرشنم آچاریہ سمیت بھیونڈی کے ایس پی نے بھی شرکت کی شری آچاریہ جی نے کہا من کی بات بولنے کو جی چاہتا ہے مگر من کی بات پر وزیر اعظم نریندر مودی جی کا قبضہ ہے انہوں نے جم کر وزیر اعظم پر زبانی حملہ کیا انہوں نے یہ کہا کہ جناب وزیر اعظم نریندر مودی جو لوگوں کو پاکستان بھیجنے کی بات کرتے ہیں اور بغیر بتائے وہ خود پاکستان چلے گئے مزیر کہا کہ سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا کے تحت یہ ملک جمہوری ہے اور اس ملک میں ہر مذہب کی آزادی ہے حکومت کو مذہب میں کوئی رد و بدل کرنے کا حق نہیں ہے غور طلب ہے کہ اس کانفرنس میں مولانا احمد رضا صاحب نے نظامت کے فرائض انجام دیا اس کانفرنس میں اطراف کے کافی لوگوں نے شرکت کر کے شری پرمود کرشم آچاریہ جی کا نعرہ تکبیر و نعرہ رسالت کے ساتھ استقبال کیا.