اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Thursday, 13 October 2016
پولیس چوکی سے تھوڑی ہی دور پستول کی نوک پر لوٹی موٹر سائیکل !
شہاب الدین
ـــــــــــــــــــــــــــ
روناپار/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 14/اکتوبر 2016) روناپار تھانہ علاقے میں بدمعاش دن دہاڑے پستول کی نوک پر ایک موٹر سائیکل لوٹی مهولا گڑھوال باندھ پر دام مهولا گاؤں کے قریب پولیس چوکی سے 500 میٹر کے فاصلے پر مجرموں نے اس موٹر سائیکل لوٹ واقعہ کو انجام دیا
معلومات کے مطابق هری لال یادو ولد پرشوتم یادو (40) رہائشی موضع شاه ڈيه تھانہ روناپار کے مقامی ہے اور حاجی پور مارکیٹ میں ان کی آئرن اسٹور کی دکان ہے انہوں نے بتایا کی دکان کا ہی سامان واپس کرنے كے لئے دوہری گھاٹ مارکیٹ دن میں 1:30 بجے جا رہا تھا کہ گلیمر موٹر سائیکل سوار 3 افراد آئے اور پستول کے بل پر 4 ماہ پہلے خریدی گئی نئی سوپر اسپلینڈر گاڑی کو لوٹ لیا اسی دوران موقع پر دیگر موٹر سائیکل سوار بھی آ گئے تھے اس وقت بدمعاشوں کی گاڑی اسٹارٹ نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنی گلیمر موٹر سائیکل وہیں چھوڑ کر پستول لہراتے ہوئے فرار ہو گئے پھر انہوں نے وہاں سے پیدل آکر پولیس چوکی کو اطلاع دی اس موقع پر چوکی انچارج اجیت چوہدری نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اس درمیان مجرم مهولا گڑھوال باندھ پر حاجی پور کی طرف بھاگے بعد میں موقع پر روناپار تھانہ صدر سریش سنگھ اور سی او سگڑی سہراب عالم نے پہنچ کر معائنہ کیا اور تحریر لے کر کروائی شروع کی وہیں سہراب عالم نے کہا کہ جلد سے جلد واقعہ کو بے نقاب کریں گے.