اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Friday, 21 October 2016
سہ روزہ تبلیغی اجتماع امن وسلامتی کی دعاء کے ساتھ اختتام پذیر !
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دنیا میں امن و سکون کے قیام کے لئے قرآن و سنت کے مطابق زندگی گذاریں
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
شہاب الدین
ـــــــــــــــــــــــ
مزاپور پول/سہارنپور(آئی این اے نیوز 22/اکتوبر 2016) سہارنپور ضلع کے قصبہ مزراپور پول علاقہ میں منعقد سہ روزہ تبلیغی اجتماع ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے دعاء کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جس میں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی مرزاپور قصبہ کے گاؤں قاسم پورہ میں واقع گلوکل یونیورسٹی کے میدان میں علاقائی تبلیغی اجتماعی کی آخری نشست میں بیان کے بعد مولانا شریف سیتا پوری نے دعاء کرائی جبکہ مفتی عبدالر حیم صاحب نے 130جوڑوں کے نکاح پڑھایا مولانا محمد شریف سیتاپوری نے کہا کہ ہمیں اسلام کی باریکیوں کو سمجھ کر ان پر عمل کرنا چاہئے قرآن و سنت کے مطابق اپنی زندگیوں کو گذاریں کیونکہ اسی سے ملک اور دنیا میں امن و سکون کا قائم ہوگا انہوں نے کہا کہ ہمیں جماعتوں کے ذریعے معاشرے کے لوگوں میں بیداری پیدا کرنی ہے تاکہ ہم لوگ برائیوں کوچھوڑ کراچھائی کے راستے پر چل کر ایک بہترین انسان بن سکیں اجتماع میں دیگر علماء نے مسلمانوں کو فرائض کی ادائیگی اور سنتوں کے احیاء اور دین کے کام سے جڑنے اور بد اعمالیوں سے بچنے کی تلقین کی اور کہا کہ آج مسلمان اپنی بداعمالیوں کیوجہ سے ہی طرح طرح کی پریشانیوں اور مسائل سے دوچار ہیں اجتماع کی کارروائی5 نشستوں میں چلی شرکت کرنے والی جماعتوں کیلئے معقول بندوبست کیا گیا تھا اور پونے دو لاکھ اسکوائر فٹ کا پنڈال بنایا گیا تھا پورے دیہات کے لوگوں نے آنے والی جماعتوں کیلئے اشیائے خوردنی کی تقسیم کا انتظام کیا اور رضاکارانہ خدمات انجام دیں پولس بھی اجتماع کو لیکر فکر مند تھی اجتماع سے ایک دن قبل ایس پی جگدیش شرما نے فورس کے ہمراہ حفاظتی بندوبست کا جائزہ لیا تھا اس دوران درجنوں جماعتوں کو روانہ کیا گیا انتظامیہ کے طرف سے اجتماع کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے اس دوران سابق ایم ایل سی و گلوکل یونیورسٹی کے بانی حاجی محمد اقبال، ایم ایل سی محمود علی، ایم ایل سی عمر علی خان کے علاوہ انتظامیہ کمیٹی کے بابو احتشام،ناظم علی، حسین احمد،مولانا آصف،مختار عالم،محمد احمد ندوی،حاجی سعید،فیصل عرفات،حاجی مختار عالم،ماسٹر نواب، صوفی راشد،گلبہار،حاجی بابر علی،ظفرعلی،علی امجد پیر، حاجی چودھری مبارک علی وغیرہ کاخصوصی تعاون رہا.