اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Friday, 21 October 2016
اے ٹی ایم کارڈ چھین کر بیس ہزار روپئے نکال لےگئے بدمعاش!
وسیم شیخ
ـــــــــــــــــــــ
روناپار/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 22/اکتوبر 2016)رونا پار تھانہ علاقہ سے اے ٹی ایم سے پانچ ہزار روپے نکال کر کارڈ کو جیب میں رکھتے ہی پہلے سے موجود دو بدمعاش اے ٹی ایم کارڈ چھین کر فرار ہو گئے اس حادثہ کے شکار شخص نے ابھی اس معاملے سے لوگوں کو آگاہ کرتا کہ کچھ ہی دیر بعد بدمعاشوں نے اس کے اکاؤنٹ سے 20 ہزار روپے نکال لئے موبائل پر میسج آنے پر شکار اس کو معلوم ہوا روناپار تھانہ علاقے کے بانکا بوڑھن پٹی گرام رہائشی اودھ رام ولد پاچو دن میں تقریبا 12 بجے مقامی هریاں مارکیٹ واقع اے ٹی ایم بوتھ سے پانچ ہزار روپے نکالے اس کے بعد وہ اے ٹی ایم کارڈ اپنی جیب میں رکھ رہا تھا تبھی وہاں پہلے سے موجود دو نوجوان اس کا اے ٹی ایم کارڈ چھین کر موٹر سائیکل سے فرار ہو گئے اور کچھ ہی دیر بعد بدمعاشوں نے ان کے اے ٹی ایم کارڈ کی مدد سے 20 ہزار روپے نکال لئے واقعہ کے بابت اس نے روناپار تھانے میں تحریر دے دیا ہے لیکن ابھی تک بدمعاش پولس کی گرفت سے باہر ہیں.