اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Saturday, 22 October 2016
بڑوں کی لاپرواہی سے رکھا پشٹل بچوں کے ہاتھ لگا، گولی نے لی پردھان کے معصوم بیٹے کی جان !
معاذ اعظمی
ــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ (آئی این اے نیوز 23/اکتوبر 2016) سرائے مير تھانہ کے كورا گہنی گاؤں میں ہفتہ کو دن میں پردھان کے چار سالہ بیٹے کی گھر کی چھت پر بچوں کے کھیلنے کے دوران پشٹل کی گولی سے موت ہونے سے سنسنی مچ گئی بتایا جا رہا ہے کہ محمد عارف کی بیوی گرام پردھان ہیں ان کا بیٹا 4 سالہ ایان اور دیگر بھائی بہن چھت پر کھیل رہے تھے اس دوران عارف کے بھائی بی ڈی سی ساجد کے بچے بھی تھے اس دوران ایان اچانک شدید زخمی ہو گیا تو ہڑكمپ مچ گیا اس آناً فاناً میں كھریواں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا جانچ میں پتہ چلا کہ گولی سے موت ہوئی ہے اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے لیا بتایا جا رہا ہے کہ اتفاق سے رکھا لائسنسی پشٹل کسی بچے کے ہاتھ لگ گیا.