اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Sunday, 23 October 2016
خلیل آباد کے موضع سمریاواں میں دو روزہ تبلیغی اجتماع کی تیاری آخری مرحلہ میں !
سلمان کبیرنگری
ــــــــــــــــــــــــــــــ
بلواسینگر/سنت کبیر نگر(آئی این اے نیوز 23/اکتوبر 2016) تحصیل حلقہ خلیل آباد کے موضع سمریاواں شہید محب اللہ جونیئر ہائی اسکول کے احاطہ میں دوروزہ تبلیغی اجتماع کی تیاری آخری مرحلہ میں ہے 26،27اکتوبر کو سمر یاواں میں ایک تاریخی اجتماع ہوگا پندرہ دنوں سے رضاکار شب و روز محنت کررہے ہیں میدان کی صفائی زوروں پر ہے تپہ اجیار کے عوام میں اجتماع کو لیکر بڑا حوصلہ پایا جارہا ہے جس میں ایک لاکھ لوگوں کی شرکت متوقع ہے اجتماع میں آنے والے مہمانوں کے کھانے پینے رہنے وغیرہ کا مفت انتظام رہے گا ٹینٹ، پانی، بجلی ، میدان، پارکنگ کی تیاریاں شباب پر ہیں 1962کے بعد پہلی بار تبلیغی اجتماع ہوگا 4کمشنری سے 11اضلاع کے لوگوں کی شرکت ہوگی بستی کمشنری کے تینوں اضلاع کے تبلیغی جماعت کے ذمہ داروں کی رہنمائی میں کام پرامن طریقے سے ہورہا ہے. میدان میں برسوں سے بنے گڑھے، گھاس پھوس ، کیچڑ آلودہ پانی سڑک کے کنارے صفائی ہو رہی ہے یواسنگھرش سمیتی کے کار گزار صدر سلمان عارف ندوی اور نئ روشنی مجلہ کے نائب مدیر محمد زاہد قاسمی نے آئی این اے نیوز کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے یہ اپیل بھی کی اس اس اجتماع میں زیادہ سے زیادہ لوگ شریک ہو کر ثواب دارین سے مالا مال ہوں.