اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Sunday, 23 October 2016
رفیق الامت کلینک کی افتتاحی تقریب میں علماء و دانشوران کا اظہار خیال !
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
رفیق الامت کلینک سے عوام کو راحت ملے گی: قاری راؤ ساجد
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
محمد عاصم اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 24/اکتوبر 2016)دیوبند شہر میں مختلف وبائی امراض کا سلسلہ ابھی تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے،مشہور ہسپتالوں اور دواخانوں پر عوام کا ہجوم ہے، تقریبا تمام ہی ہسپتالوں میں بیڈس کی قلت کی وجہ سےاہل دیوبند کو بڑی دقتوں کا سامنا ہےاور وہ مالی گنجائش نہ ہونے کے باوجود دوسرے بڑے شہروں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں، جسکی وجہ سے لوگوں کی خطیر رقومات مہنگے علاجوں میں صرف ہورہی ہیں اور کوئی خاص فائدہ بھی حاصل نہیں ہو پارہاہے۔
ان پریشانیوں کی اہم وجہ یہ بھی ہے کہ دیوبند میں ایسے ہسپتالوں کی کمی ہے جن میں بھرتی کی سہولت موجود ہے۔
انہی پریشانیوں کے دیکھتے ہوئے گزشتہ روز دیوبند کے محلہ خانقاہ میں دارالعلوم وقف دیوبند کے نزدیک دارالعلوم وقف دیوبند کے سابق شیخ الحدیث رفیق الامت علامہ رفیق بھینسانوی کی یاد میں "رفیق الامت کلینک" کا افتتاح عمل میں آیا ہے، واضح رہے کہ اس کلینک پر میرٹھ کے مشہور آنند ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر محمد گلفام (بی،یو،ایم،ایس) اپنا مکمل وقت دینگے،لوگوں کی سہولت کے لئے اس کلینک میں ہرطرح کی خون و پیشاب کی جانچ سمیت شام کو تجربہ کار لیڈی ڈاکٹرکی سہولت بھی دی جائیگی۔
کلینک کی افتتاحی تقریب میں دیوبند کی معروف دینی وسیاسی شخصیات نےشرکت کرتےہوئے اپنے نیک خیالات کاظہار کیا اور رفیق الامت کلینک کے افتتاح کو بروقت اور مستحسن طبی خدمت سے تعبیر کیا۔
اس موقع پر سماجوادی پارٹی کے شہر صدر قاری راؤ ساجد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہلک امراض کے چلتے اس کلینک کا قیام ایک عظیم طبی خدمت ہے۔اس سے دیوبند والوں کو کافی راحت ملے گی۔
دارالعلوم وقف دیوبند کے استاذ مولانامفتی محمد عارف قاسمی نے کہا کہ اس علاقے میں ایسے کلینک کی شدید ضرورت تھی جس میں بھرتی کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ سہولیات مریضوں کو فراہم کی جائیں۔
مفتی احسان قاسمی نے کہا کہ رفیق الامت کلینک عوام و خواص کےلئے بڑی راحت کا سامان ہے۔دارالعلوم نسواں دیوبند کے بانی و مہتمم مولاناعبداللطیف قاسمی نے رفیق الامت کلینک کے قیام کی تحسین کرتے ہوئے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا۔
افتتاحی تقریب کا اختتام دیوبند یونیورسٹی کے بانی مولانا زین الدین قاسمی کی دعا پر ہوا۔
خصوصی شرکاء میں ڈاکٹر طیب،ڈاکٹر اسماء قریشی،ڈاکٹر جنید، ڈاکٹر جان عالم ، ڈاکٹردلشاد،ڈاکٹر صیاد،ڈاکٹر عبدالمعید، قاری رحیم الدین قاسمی،قاری نصرالامین،مولانا نظیف احمد قاسمی ازھری، مفتی رفیع الدین قاسمی ،مفتی ناظم قاسمی، مفتی شہزاد بھینسانوی ، راؤ افتخار پردھان ، راؤ تصوروغیرہ کے نام شامل ہیں۔
اخیر میں ڈاکٹرمحمد گلفام نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔