اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: چلتی ٹرین پر چڑھنا بنا موت کا سبب !

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 3 October 2016

چلتی ٹرین پر چڑھنا بنا موت کا سبب !

محمدابوذر قاسمی ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ سمستی پور(آئی این اے نیوز 3/اکتوبر 2016) سمستی پور کے روسڑا اسٹیشن پر کل ایک نوجوان پیسنجر ٹرین جو کہ سہرسہ سے سمستی پور تک روزانہ جاتی ہے اس پر سوار ہونے کی کی اس وقت کوشش کی جب وہ چل چکی تھی نوجوان ٹرین کو پکڑنے کیلئے دوڑنا شروع کیا اور ٹرین پکڑنے کی کوشش کی جہاں اسکا پاؤں پھسلا اور وہ ٹرین سے گر کر ٹرین کے نیچے آگیا جس کی وجہ سے نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی خبر لکھے جانے تک اسکی شناخت نہیں ہوسکی کہ نوجوان کون تھا اور کہاں کا رہنے والا تھا.