اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…
Wednesday, 26 October 2016
صرافہ کی دکان سے زیورات لوٹ کر بھاگ رہے بدمعاشوں کو عوام نے پیٹا، ایک کی موقع پر موت !
سلمان اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 26/اکتوبر 2016) تھانہ ترگت علاقہ کے سكرور سهبری بازار میں واقع صرافہ کی دکان میں آج صبح تقریباً 11/بجے چار بدمعاش گھس گئے صرافہ کی دکان سے چھینتی کر بھاگ رہے بدمعاشوں کو بستی بازار میں عوام نے گھیر کر پکڑا 4 میں سے 2 بدماش فرار ہونے میں کامیاب رہے پکڑے گئے 2 بدمعاشوں میں ایک کی عوام کے پیٹنے سے موت ہو گئی جبکہ دوسرا شدید زخمی ہے اور ان کی موٹر سائیکل کو آگ کے حوالے کر دیا ارد گرد کے تمام تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچ کر بدمعاشوں کو اپنے قبضہ میں لیا اور فرار بدمعاشوں کی تلاش کر رہی ہے خبر لکھے جانے تک پکڑے گئے بدمعاشوں کی پہچان نہ ہو سکی.