اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: گھر میں گھس کر کیا حملہ اور عورتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 5 October 2016

گھر میں گھس کر کیا حملہ اور عورتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ!

شہاب الدین ــــــــــــــــــــــــــــــــ نظام آباد/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 5/اکتوبر 2016)نظام آباد تھانہ علاقے کے بڑہرياں گاؤں میں منگل کی صبح زمین پر قبضہ کرنے والے دبنگ مخالف نے تھانے میں فریاد لگانے گئے شخص کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو بری طرح ماراپيٹا اور عورتوں کے کے ساتھ چھیڑ خانی کی زخمیوں کی طرف سے مقامی تھانے میں حملہ آوروں کے خلاف تحریر دی گئی ہے بڑہریاں کے باشندہ کنہیا سونکر کی زمین پر گاؤں کے ہی چند دبنگوں نے قبضہ کر لیا ہے اس بات کی شکایت کئے جانے پر تحصیل انتظامیہ نے زمین سے قبضہ ہٹانے کی ہدایت دی لیکن موقع پر غیر قانونی قبضہ برقرار رہا گزشتہ 26 ستمبر کو نظام آباد ایس او نے دونوں فریقوں کو تھانے بلایا اور سمجھا کر قبضہ کرنے والے لوگوں کو قبضہ چھوڑنے کے لئے راضی کرا لیا تھا لیکن تھانے سے واپس آنے کے بعد قبضہ کرنے والے لوگ اپنے ارادے سے سے مکر گئے اس بات کی شکایت متاثرہ فریق نے دوبارہ تھانے جاکر کی تھانے میں کی گئی شکایت سے ناراض مخالفین نے منگل کی صبح کنہیا سونکر کے گھر پر حملہ کر دیا مخالفین کی طرف سے کئے گئے حملے میں کنہیا سونکر اور اس کا بھائی سری ناتھ سونکر زخمی ہو گئے متاثرہ فریق نے مخالفت پر گھر میں گھس کر خواتین کے ساتھ چھیڑخانی کا بھی الزام لگایا ہے زخمیوں کا علاج مقامی ہاسپیٹل میں چل رہا ہے.