ابوسعید اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دھوبی تالاب/بھیونڈی(آئی این اے نیوز 4/ اکتوبر 2016) دھوبی تالاب بھیونڈی میں صبح سے ہو رہی بارش سے سڑکوں و گلیوں پر سناٹا چھایا ہوا ہے کچھ لوگ چھتری کے سہارے اپنے آفس وغیرہ تک پہنچے صبح سے تیز بارش کی وجہ سے جہاں سڑکوں و گلیوں میں پانی جمع ہوا وہیں لوگوں کو آنے جانے میں پریشانیاں بڑھنے لگیں اور موسم دیکھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ابھی بھی بارش کی امید ہے.