اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: تین طلاق پر جاری بحث ایک مرتبہ پھرسرخیوں میں ہے: محمدابوذر قاسمی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 16 October 2016

تین طلاق پر جاری بحث ایک مرتبہ پھرسرخیوں میں ہے: محمدابوذر قاسمی

سمستی پور(آئی این اے نیوز 16/اکتوبر 2016) مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں آل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈ کے موقف کی مخالفت کرتے ہوئے تین طلاق کو کالعدم قراردینے کی حمایت کی ہے اور کہاہے کہ مذہب کی بنیاد پر خواتین کو آئینی حق سے محروم نہیں رکھاجاسکتاہے ،حکومت کے اس موقف کو اسلام مخالف قراردیا جارہاہے اور یہ کہاجارہاہے کہ یکساں سول کوڈکی جانب یہ پہلاقدم ہے ،تقریبا سبھی مکتبہ فکر کےعلماء، اسلامی اسکالرس اور دانشوران حکومت کی جانب سے دائر کئے گئے حلف نامہ کی شدید مذمت کررہے ہیں اور اسے آئین میں واضح مداخلت بتارہے ہیں مسلم پرسنل لاء بورڈ نے اس بارے میں مختلف علماء کرام اور دانشوارن کی رائے معلوم کی ہے، اور ساتھ ہی ساتھ دستخطی مہم بھی شروع کی ہے.